ایم کیوایمکے مرکزنائن زیروکے پڑوسی عابدصدیقی مرحوم کے فاتحہ سوئم میں رابطہ کمیٹی اوردیگرذمہ داران کی شرکت
کراچی:۔۔15؍جولائی2016ء
ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکے پڑوسی عابدصدیقی مرحوم کافاتحہ سوئم جمعہ کو مرحوم کی رہائشگاہ پرمنعقدہواجس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی ۔فاتحہ سوئم میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی،سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے ارکان،ایم کیو ایم فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کے ذمہ داران و کارکنان ، حق پرست اراکین اسمبلی،نومنتخب بلدیاتی نمائندے،ایم کیوایم کے مختلف ونگزاور شعبہ جات کے ارکان اورمرحوم کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
ایم کیوایم