Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کا سالانہ کنونشن واشنگٹن ڈی سی میں ۲۲ تا ۲۴ جولائی منعقد ہوگا ، کنونشن اور وہائٹ ہاؤس پر بڑے مظاہرے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اعلامیہ ، ایم کیو ایم امریکہ


ایم کیو ایم کا سالانہ کنونشن واشنگٹن ڈی سی میں ۲۲ تا ۲۴ جولائی منعقد ہوگا ، کنونشن اور وہائٹ ہاؤس پر بڑے مظاہرے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اعلامیہ ، ایم کیو ایم امریکہ
 Posted on: 7/15/2016
ایم کیو ایم کا سالانہ کنونشن واشنگٹن ڈی سی میں ۲۲ تا ۲۴ جولائی منعقد ہوگا ، کنونشن اور وہائٹ ہاؤس پر بڑے مظاہرے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اعلامیہ ، ایم کیو ایم امریکہ
تیاریوں کے سلسلے میں سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، چیپٹر، کونٹیکٹ کمیٹیز، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل کے کئی اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، پاکستانی کمیونٹی کو فعال کرنے اور بڑی تعداد میں شرکت کیلئے رابطہ مہم جاری ہے
جاری تیاریوں کا جائزہ لینے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داروں کا اہم اجلاس گزشتہ رات منعقد ہو۔ سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے صدارت کی
۲۲ جولائی کو افتتاحی سیشن منعقد اور کمیونیکشن اینڈمیڈیا سیل کے سالانہ مجلہ کا اجراء کیا جایئگا۔ ۲۳ جولائی کو ایم کیو ایم امریکہ کراچی میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت قتال اور مہاجروں کی نسلُ کشی کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی
وہائٹ ہاؤس پر منعقد کئے جانے والے مظاہرے میں امریکہ بھر سے ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان سمیت واشنگٹن ڈی سی، بالٹی مور میری لینڈ پنسلوانیا، ورجینیا، نیوجرسی اور نیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، قائد ایم کیو ایم احتجاجی مظاہرے سے براہ راست خطاب کریں گے
واشنگٹن ۔۔۔ 15، جولائی 2016
امریکی دارلخلافہ واشنگٹن ڈی سی میں متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے 20 ویں سالانہ کنونشن اور کراچی میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں، رینجرز کی جانب سے کالعدم و دہشت گرد جماعتوں کی سرپرستی اور مہاجرقوم کی باقاعدہ نسلُ کشی کے خلاف وہائٹ ہاؤس پر بڑے مظاہرہ کی تیاریوں کے حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں رواں ہفتے میں ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، امریکہ بھر میں پھیلے متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے چیپٹرز، کونٹیکٹ کمیٹیز، کنونشن کمیٹی، مظاہرہ آگنائزنگ کمیٹی، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل ، یوتھ اور خواتین ونگ سمیت دیگر شعبہ جات کے کئی اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔ کام کو مربوط انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے اور تیاریوں کی رفتار کو بڑھانے کیلئے ضروری ٹیموں اور کمیٹیوں کی تشکیل اور انکی ذمہ داریوں کا تعین بھی کیا جاچکا ہے۔ ۲۰ویں سالانہ کنونشن اور مظاہرے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس گزشتہ رات منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے کی جبکہ اجلاس میں اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل سمیت ایم کیو ایم امریکہ کے زونل انچارجز ، خواتین ونگ اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کنونشن اور مظاہرے کے حوالے سے جاری تیاریوں اور انتظامات بشمول سوشل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کیمپین، عوامی رابطہ مہم، امریکہ بھر سے شرکت کیلئے آنے والے کارکنان کی رہائشی و دیگر انتظامات، فنانس ، اور دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیکر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام کو مزید بہتر بنانے ، جبکہ پہلے سے تشکیل شدہ ٹیموں کواپنی ذمہ داریوں کے حساب سے تیاریوں کی رفتار مزید تیز کرنے اور مظاہرے میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت یقینی بنانے کیلئے عوامی رابطے مزید بہتربنانے کافیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم امریکہ کا ۲۰ واں سالانہ کنونشن ۲۲ تا ۲۴ جولائی امریکی دار الخلافہ واشنگٹن میں منعقد ہوگا تاہم کنونشن اور مظاہرے میں شرکت کیلئے امریکہ بھر سے ایم کیو ایم کے کارکنان جمعرات ۲۱ جولائی سے واشنگٹن پہنچنا شروع ہوجایءں گے۔ جمعہ ۲۲ جولائی کو کنونشن کا افتتاحی سیشن منعقد کیا جائگا جس میں حسب روایت ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے تیار کردہ خصوصی سالانہ مجلہ کا جراء کیا جایئگا۔ کنونشن کے دوسرے روز ۲۳ جولائی کو ایم کیو ایم امریکہ کراچی میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں، مہاجر کارکنان کی سرکاری اہلکاروں کی جانب سے اغوا، انکی جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتال اور مہاجروں کی نسلُ کشی ، رینجرز اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر کی جانب سے اپنے حلف و فرائض کے برخلاف غیر قانونی طور پر سیاسی فریق بننے ، کالعدم اور دہشت گرد جماعتوں کی سرپرستی کے خلاف پنسلوانیا اسٹریٹ وہائٹ ہاؤس پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس میں ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران و کارکنان سمیت واشنگٹن ڈی سی، بالٹی مور میری لینڈ پنسلوانیا، ورجینیا، نیوجرسی اور نیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شرکت کرے گی جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بذریعہ ٹیلیفون احتجاجی مظاہرے سے براہ راست خطاب بھی کریں گے۔ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل کی جانب سے کنونشن اور مظاہرے کی براہ راست کوریج کیلئے ضروری تیکنیکی انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

7/19/2024 6:27:09 AM