Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فرانس کے شہرنیس میں رفتارٹرک کے ذریعے معصوم وبے گناہ شہریوں کوکچل کر ہلاک کرنے کا واقعہانتہائی قابل مذمت ہے۔الطاف حسین


فرانس کے شہرنیس میں رفتارٹرک کے ذریعے معصوم وبے گناہ شہریوں کوکچل کر ہلاک کرنے کا واقعہانتہائی قابل مذمت ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 7/15/2016
فرانس کے شہرنیس میں رفتارٹرک کے ذریعے معصوم وبے گناہ شہریوں کوکچل کر ہلاک کرنے کا واقعہانتہائی قابل مذمت ہے۔الطاف حسین
احترام انسانیت پر یقین رکھنے والاہرفرداس سفاکانہ واقعہ پر مغموم اورصدمہ سے دوچارہے ۔ الطاف حسین 
اس عظیم سانحہ پر متاثرہ خاندانوں اورفرانس کے عوام کے ساتھ ہیں، اوران کے ساتھ بھرپورہمدردی اورمکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔الطاف حسین
عالمی امن واستحکام اورانسانیت کی بقاء کیلئے دہشت گردی اورمذہبی انتہاپسندی کے بڑھتے ہوئے عفریتکاخاتمہ بہت ضروری ہے ۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 15 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے فرانس کے شہرنیس میں ٹرک کے ذریعے معصوم وبے گناہ شہریوں پر حملہ کرنے اوردرجنوں افراد کوکچل کر ہلاک کرنے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ نیس میں ایک ایسے وقت میں جبکہ وہاں موجود شہری فرانس کے قومی دن کاجشن منارہے تھے ، ان پر جس طرح تیزرفتار ٹرک کے ذریعے حملہ کیاگیااور ان معصوم لوگوں کوکچل دیاگیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے اور احترام انسانیت پر یقین رکھنے والاہرفرداس سفاکانہ واقعہ پر مغموم اورصدمہ سے دوچارہے ۔ جناب الطاف حسین نے اپنی اور ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں،منتخب نمائندوں،ذمہ داروں اورکارکنوں کی جانب سے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افرادکے لواحقین اورفرانسیسی عوام سے دلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیااورکہاکہ ہم اس عظیم سانحہ پر متاثرہ خاندانوں اورفرانس کے عوام کے ساتھ ہیں اوران کے ساتھ بھرپورہمدردی اورمکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے واقعہ کے زخمیو ں کی جلدصحتیابی کی بھی دعاکی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ عالمی امن واستحکام اورانسانیت کی بقاء کے لئے دہشت گردی اورمذہبی انتہاپسندی کے بڑھتے ہوئے عفریت کاخاتمہ بہت ضروری ہے ۔

7/19/2024 6:22:41 AM