نائن زیروکے بزرگ پڑوسی عابدصدیقی کے انتقال پر ایم کیوا یم کے کنونیر ندیم نصرت اور رابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
لندن ۔۔۔ 13، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت اور اراکین رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکے بزرگ پڑوسی عابدصدیقی صاحب کے انتقال پردلی رنج وغم اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں ندیم نصرت نے عابدصدیقی مرحوم کے بیٹوں اوربیٹیوں سمیت تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)