Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ریاض الحق شہید کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان بعد نماز عصر لانڈھی میں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا


ریاض الحق شہید کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان بعد نماز عصر لانڈھی میں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
 Posted on: 7/9/2016 1
ایم کیوایم لانڈھی ٹاؤن کے کارکن ریاض الحق دوران حراست بہیمانہ تشدد سے جاں بحق
شہید کو رینجرز نے 19 مئی کو گھر سے گرفتار کیا تھا، 409 دن تک لاپتہ تھے، 30 جون کو تشدد زدہ لاش ملی
ریاض الحق شہید کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان بعد نماز عصر لانڈھی میں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
نمازجنازہ لانڈھی نمبر6کے مین روڈپراداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی،حق پرست اراکین، بلدیاتی نمائندے ،ایم کیوایم کے ذمہ دارن ،کارکنان ،ہمدردعوام اورشہیدکے عزیزواقارب کی شرکت
کراچی ۔۔۔ 09، جولائی 2016ء 
متحد ہ قومی موومنٹ لانڈھی ٹاؤن یونٹ81کے کارکن ریاض الحق ولدعبدالحق دوران حراست بہیمانہ تشددسے جام شہادت نوش کرگئے، شہید کی عمر41سال تھی جوشادی شدہ اور کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈمیں ملازمت کرتے تھے ۔تفصیلات کے مطابق مکان نمبر4سیکٹر4-Dلانڈھی نمبر6کے رہائشی ایم کیوایم کے کارکن41سالہ ریاض الحق ولد عبدالحق دوران حراست تشددسے جاں بحق ہوگئے۔ریاض الحق کو رینجرز اہلکاروں نے19مئی 2015ء کوان کی رہائشگاہ سے رات4بجے اس وقت گرفتارکیاتھاجب وہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ سورہے تھے جس کے بعد انہیں لاپتہ کردیا گیا تھا409دن گزرنے باوجودبھی ان کی گرفتاری ظاہرنہیں کی گئی تھی تاہم30جون2016ء کوان کی تشددزدہ لاش نادرن بائی سرجانی ٹاؤن سے ملی ۔ریاض الحق شہیدنے پسماندگان میں ایک بیوہ اوردوبیٹیاں چھوڑی ہیں۔ریاض الحق شہیدکولانڈھی کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، شہیدکی نماز جنازہ بعدنمازعصر لانڈھی نمبر6میں ان کی رہائشگاہ کے باہراداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنوینرکنورنوید جمیل، سید شاہد پاشا،اراکین رابطہ کمیٹی محمد حسین ،اظہاراحمدخان، محفوظ یار خان ،عارف خان ایڈووکیٹ، مطیع الرحمن،ارشدحسن،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،نومنتخب بلدیاتی نمائندے، لانڈھی ٹاؤن کے عہدیداران ،یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان ،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔شہیدریاض الحق کا جسد خاکی جلوس کی شکل میں ان کی آخری آرام گاہ پیدل لیجایاگیااس موقع پرعلاقے میں سوگ کاسماں تھاجبکہ ہرآنکھ اشکبارتھی اورلوگ بلند آوازمیں کلمہ طیبہ کا ورد کررہے تھے جبکہ اس موقع پرخون رنگ لائے گا۔۔۔ ریاض تیرے خون سے انقلاب آئے گاکے نعرے بھی لگائے جاتے رہے جس کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔بعدازاں ریاض الحق شہید کو سپرد خاک کردیا گیا اس موقع پر شہید کے درجات اور سوگواران کے صبرجمیل اور ریاض الحق کے قتل میں ملوث اصل قاتلوں کی گرفتاری اورانہیں قانون کے مطابق سزادکے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تصاویر

12/21/2024 7:58:42 PM