متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی نماز جنازہ میں شرکت
کراچی ۔۔۔ 09، جولائی 2016ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سربراہی میں ایم کیوایم رہنماؤں اورحق پرست نمائندوں پرمشتمل بڑے وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بین القوامی شہرت یافتہ معروف وممتازسما جی رہنماء عبد الستار اید ھی مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اورمرحوم کوان کی سماجی خدمات پرزبردست خراج عقیدت پیش کیااورمرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ایم کیوایم کے وفد میں ایم کیوا یم را بطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر، اراکین رابطہ کمیٹی سیدامین الحق،سندھ اسمبلی میں اپوازیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن،نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر، نامزد حق پرست ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا، حق پرست اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی اور نومنتخب حق پرست بلدیاتی نمائندے شامل تھے۔ عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی گئی ۔