Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بنگلہ دیش میں عیدالفطر کے اجتماع میں بم دھماکے پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کااظہار مذمت


بنگلہ دیش میں عیدالفطر کے اجتماع میں بم دھماکے پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 7/7/2016 1
بنگلہ دیش میں عیدالفطر کے اجتماع میں بم دھماکے پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کااظہار مذمت
بنگلہ دیش میں عیدالفطر کی نماز کے سب سے بڑے اجتماع میں دہشت گردی کا واقعہ عالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، الطاف حسین
مذہبی نتہاء پسندی اورمذہبی جنونیت عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، الطاف حسین
اسلامی تعلیمات کے خلاف مذہبی انتہاء پسندی کا پرچاراور دہشت گردی کرنے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں، الطاف حسین
وقت کاتقاضا ہے کہ اس عفریت سے نجات کیلئے عالمی سطح پر مؤثر ، ٹھوس اور یونیفارم حکمت عملی بنائی جائے، الطاف حسین
دہشت گردی کے واقعہ پر بنگلہ دیش کی حکومت واپوزیشن جماعتوں ، عوام اور سوگوارلواحقین سے اظہارتعزیت

لندن ۔۔۔7، جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بنگلہ دیش میں عیدالفطر کے اجتماع میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں سیکوریٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بنگلہ دیش میں عیدالفطر کی نماز کے سب سے بڑے اجتماع میں دہشت گردی کا واقعہ عالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ اور اس بات کا ثبوت ہے کہ انتہاء پسندی عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ دین اسلام کی تعلیمات کے خلاف مذہبی انتہاء پسندی اور مذہبی جنونیت کا پرچار کرنے اورمعصوم وبے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اوروقت کاتقاضا ہے کہ اس عفریت سے نجات کیلئے عالمی سطح پر مؤثر ، ٹھوس اور یونیفارم حکمت عملی بنائی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے عیدالفطر کے اجتماع میں دہشت گردی کے واقعہ پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم محترمہ حسینہ واجد، حکومت واپوزیشن جماعتوں کے ارکان، بنگلہ دیش کے عوام اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے تمام کارکنان وہمدرد عوام ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یاب کرے ۔ (آمین)

7/19/2024 8:25:49 AM