Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم برطانیہ ویمبلے یونٹ اور سلاؤ یونٹ کے زیراہتمام دعوت افطار کی تقاریب


ایم کیو ایم برطانیہ ویمبلے یونٹ اور سلاؤ یونٹ کے زیراہتمام دعوت افطار کی تقاریب
 Posted on: 7/5/2016 1
ایم کیو ایم برطانیہ ویمبلے یونٹ اور سلاؤ یونٹ کے زیراہتمام دعوت افطار کی تقاریب 
دعوت افطار میں ایم کیو ایم برطانیہ کے ذمہ داران ، کارکنان ،خواتین اور بچوں سمیت پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی
جھوٹے الزامات اور منفی پروپیگنڈے کے باوجود عوام کے دلوں سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی محبت کو نکالا نہیں جاسکتا۔ ڈاکٹر سلیم دانش
طاقت کے ذریعے ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چھینے کی سازشیں ماضی میں بھی ناکام ہوئیں تھیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی ناکام ہوں گی۔ ڈاکٹر سلیم دانش
قائد تحریک الطاف حسین کا میڈیا بلیک آؤٹ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ڈاکٹر سلیم دانش
دعوت افطار کی تقاریب سے ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر ہاشم اعظم او ر اراکین آرگنائزنگ کمیٹی نے بھی اظہار خیال کیا
لندن۔۔4جولائی2016ء
ایم کیو ایم برطانیہ ویمبلے یونٹ اور سلاؤ یونٹ کے زیراہتمام دعوت افطار کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ دعوت افطار میں ایم کیو ایم برطانیہ کے ذمہ داران ، کارکنان ،خواتین اور بچوں سمیت پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دعوت افطار میں اظہار خیال کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا ہے تمام تر جھوٹے الزامات اور منفی پروپیگنڈے کے باوجود عوام کے دلوں سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی محبت کو نکالا نہیں جاسکتا۔ طاقت کے ذریعے ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چھینے کی سازشیں ماضی میں بھی ناکام ہوئیں تھیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کا میڈیا بلیک آؤٹ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔اسٹیبلشمنٹ کی ہٹ دھرمی سے نہ صرف قائد تحریک الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے ۔تقاریب سے ایم کیو ایم برطانیہ کے �آرگنائزر ہاشم اعظم ، جوائنٹ آرگنائزر سہیل زیدی، اراکین آرگنائزنگ کمیٹی سہیل خانزادہ ، ویمبلے کے یونٹ انچارج ساجد علی ، سلاؤ کے یونٹ انچارج مظہر نظامی نے بھی اظہار خیال کیا۔اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے محسن سعید،محمد شفیق، راشد احمد اور ستار خان بھی موجود تھے۔


7/19/2024 8:34:45 AM