Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

معروف بزنس مین ،ماہرتعلیم اور اقراء یونیورسٹی کے چانسلر حنیدلاکھانی کی قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے اور ایم کیوایم کی عملی جدوجہد سے متاثر ہو کر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت


معروف بزنس مین ،ماہرتعلیم اور اقراء یونیورسٹی کے چانسلر حنیدلاکھانی کی قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے اور ایم کیوایم کی عملی جدوجہد سے متاثر ہو کر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت
 Posted on: 7/5/2016 1
معروف بزنس مین ،ماہرتعلیم اور اقراء یونیورسٹی کے چانسلر حنیدلاکھانی کی قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے اور ایم کیوایم کی عملی جدوجہد سے متاثر ہو کر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت 
شمولیت کااعلان ڈاکٹر محمد فاروق ستار، اراکین رابطہ کمیٹی و دیگر کے ہمراہ ایم کیوایم مرکزنائن زیرو میں پریس کانفرنس کے دوران کیا
پریس کانفرنس سے ایم کیو ایم قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے براہ راست ٹیلی فونک خطاب کیا اورحنید لاکھانی کو 
حق پرستی کے قافلے میں شمولیت پر مبارک باد دی اور انہیں ایم کیو ایم میں خوش آمدید کہا
ؒ کراچی ۔۔۔ 05، جولائی 2016ء
معروف بزنس مین ،ماہرتعلیم اوراقراء یونیورسٹی کے چانسلر حنید لاکھانی نے قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے اورایم کیوایم کی عملی جدوجہد سے متاثر ہو کر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ایم کیوایم میں باقاعدہ شمولیت کااعلان انہوں نے ڈاکٹر محمد فاروق ستار اور اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست نمائندوں اور سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے ارکان کے ہمراہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو عزیز آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس سے قبل حنید لاکھانی کی نائن زیرو آمد پر ایم کیو ایم کے کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ’’ویلکم ویلکم ۔۔ حنید لاکھانی ویلکم‘‘ اور ’’نعرے الطاف ۔۔ جئے الطاف‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔ بعدازاں پریس کانفرنس سے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے براہ راست ٹیلی فونک خطاب کیا اورحنید لاکھانی کو حق پرستی کے قافلے میں شمولیت پر مبارک باد دی اور انہیں ایم کیو ایم میں خوش آمدید کہا۔

7/19/2024 8:28:36 AM