Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائم خانی ایجوکیشن ٹرسٹ کراچی کے وائس چیئرمین محمد اسلم قائم خانی کی جانب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی اور قائم خانی برادری کے معززین کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام


قائم خانی ایجوکیشن ٹرسٹ کراچی کے وائس چیئرمین محمد اسلم قائم خانی کی جانب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی اور قائم خانی برادری کے معززین کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام
 Posted on: 7/3/2016 1
قائم خانی ایجوکیشن ٹرسٹ کراچی کے وائس چیئرمین محمد اسلم قائم خانی کی جانب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی اور قائم خانی برادری کے معززین کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام 
نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر ، قائم خانی ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیئرمین امیر حسین قائم خانی ، میر پورخاص قائم خانی ایجوکیشن ٹرسٹ کے وائس چیئرمین انور خان ، ڈاکٹر چاند ، حشمت خان ، سیٹھ فاروق خان سمیت دیگر شخصیات کی شرکت 
رمضان المبارک احترام کا مہینہ ہے اور اس مقدس مہینے میں عبادتوں کو افضلیت حاصل ہے، رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی 
کی افطار پارٹی میں معززین سے گفتگو
کراچی ۔۔۔ 03، جولائی 2016ء 
قائم خانی ایجوکیشن ٹرسٹ کراچی کے وائس چیئرمین محمد اسلم قائم خانی کی جانب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی اور قائم خانی برادری کے معززین کے اعزاز میں گزشتہ روز مقامی ہال میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ افطار پارٹی میں نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر ، قائم خانی ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیئرمین امیر حسین قائم خانی ، میر پورخاص قائم خانی ایجوکیشن ٹرسٹ کے وائس چیئرمین انور خان ، ڈاکٹر چاند ، حشمت خان ، سیٹھ فاروق خان سمیت دیگر شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ افطار پارٹی میں قائم خانی برادری کی مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے کہاکہ رمضان المبارک احترام کا مہینہ ہے اور اس مقدس مہینے میں عبادتوں کو افضلیت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں غرباء ، مساکین ، بیواؤں ، ناداروں اور مستحقین کی زیادہ سے زیادہ امداد کی جائے تاکہ وہ اور ان کے اہل خانہ بھی عید الفطر کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں ۔ شبیر احمد قائم خانی نے محمد اسلم قائم خانی کی جانب سے اپنے اعزاز میں افطار پارٹی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

7/19/2024 8:20:47 AM