Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چترال میں طوفانی بارش کے باعث جانی و مالی نقصانات پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس


چترال میں طوفانی بارش کے باعث جانی و مالی نقصانات پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
 Posted on: 7/3/2016 1
چترال میں طوفانی بارش کے باعث جانی و مالی نقصانات پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس 
انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فی الفور نیشنل ڈیسزاسٹر مینجمنٹ سیل کو متحرک کیاجائے اور امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں ، رابطہ کمیٹی 
چترال میں بارش سے ہونے والی تباہی و بربادی کے باعث سینکڑوں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں، انسانی زندگی مفلوج ہوچکی ہیں ، رابطہ کمیٹی 
ملک میں آنے والی ہر قدرتی آفت میں انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد ہی حکومت اور متعلقہ اداروں کا حرکت میں آنا اور قبل
از وقت کوئی اقدامات نہ کرنا مجرمانہ غفلت کا ثبوت ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
چترال میں فی الفور ہنگامی صورتحال کا نفاذ کیاجائے ، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی مالی امداد کی جائے اور لوگوں کے ہونے والے نقصانات کا فی الفور ازالہ کیاجائے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
بارشوں میں ہلاک افراد کے لواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت ، زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا 
کراچی ۔۔۔ 03، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چترال میں طوفانی بارش کے باعث جانی و مالی نقصانات گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فی الفور نیشنل ڈیسزاسٹر مینجمنٹ سیل کو متحرک کیاجائے اور امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چترال میں طوفانی بارش کے نتیجے میں پانی کے ریلے میں ڈوب کر متعدد افراد ہلاک وزخمی ہوچکے ہیں جبکہ مکانات اور مساجد تک سیلابی ریلے میں بہ گئی ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چترال میں بارش سے ہونے والی تباہی و بربادی کے باعث سینکڑوں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں، انسانی زندگی مفلوج ہوچکی ہیں اور لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اورفی الفور امداد کے منتظر ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چترال میں بارش اور گلیشیئر پگھلنے کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی اور لوگوں پر نماز تروایح کے موقع پر قیامت توٹ پڑی ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بارش اور گلیشیئر پگھلنے کی پیشگی اطلاع دی جاتی تو لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوسکتے تھے اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ کیاجاسکتا تھا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک میں آنے والی ہر قدرتی آفت میں انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد ہی حکومت اور متعلقہ اداروں کا حرکت میں آنا اور قبل از وقت کوئی اقدامات نہ کرنا مجرمانہ غفلت کا ثبوت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے چترال میں طوفانی بارش کے نتیجے میں ڈوبنے اور بہہ جانے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔ر ابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چترال میں فی الفور ہنگامی صورتحال کا نفاذ کیاجائے ، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی مالی امداد کی جائے اور لوگوں کے ہونے والے نقصانات کا فی الفور ازالہ کیاجائے ۔ 

7/19/2024 8:35:54 AM