Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مریم نواز قوم کی بیٹی ہیں، تمام پاکستانیوں کوچاہیے کہ وہ قوم کی بیٹی پر شرمناک بہتان لگانے پر احتجاج کریں۔ الطاف حسین


مریم نواز قوم کی بیٹی ہیں، تمام پاکستانیوں کوچاہیے کہ وہ قوم کی بیٹی پر شرمناک بہتان لگانے پر احتجاج کریں۔ الطاف حسین
 Posted on: 7/2/2016 1
مریم نواز قوم کی بیٹی ہیں، تمام پاکستانیوں کوچاہیے کہ وہ قوم کی بیٹی پر شرمناک بہتان لگانے پر احتجاج کریں۔ الطاف حسین
عمران خان کو قوم کی اس بیٹی پر جھوٹا الزام لگاتے ہوئے ذرا برابر شرم محسوس نہیں ہوئی؟ الطاف حسین
مریم نواز پر بہتان لگانے پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے جس طرح کا احتجاج کیا وہ بھی بزدلی اور مگرمچھ کے آنسو بہانے کے مترادف ہے
عمران خان کو انتخابات اور سیاست میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دیا جائے اور انکی پارٹی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ الطاف حسین
جیسے ہی موقع ملے قوم کی بیٹی پر شرمناک بہتان لگانے پر پریس کلب پر احتجاج کیا جائے
قائد تحریک الطاف حسین کارابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن اورشعبہ جات کے ارکان سے خطاب
لندن۔۔۔ 2 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ مریم نوازوزیراعظم نوازشریف کی ہی صاحبزادی نہیں بلکہ وہ قوم کی بیٹی بھی ہیں، ان پر عمران خان کی جانب سے جھوٹا الزام اوربہتان لگانا قابل مذمت ہے، تمام پاکستانیوں کوچاہیے کہ وہ قوم کی بیٹی پر جھوٹا اور شرمناک بہتان لگانے پر احتجاج کریں۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کی شب رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن اورشعبہ جات کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے عمران خان کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازپرالزام لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نظام کی تبدیلی اور انقلاب کی بات کرتے ہیں، کرپشن کے خاتمے کی بات کر تے ہیں مگرانہوں نے بغیرتصدیق کئے وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز جوقوم کی بھی بیٹی ہیں،ان پر الزام لگادیاکہ مریم نوازکی پولیس گارڈنے عمران خان کی بہن کی گاڑی کوٹکرماری اوربدتمیزی کی ۔جبکہ واقعہ یہ ہواکہ آزادکشمیر کے صدرسرداریعقوب اس جگہ آئے تھے جہاں عمران خان کی بہن آئی ہوئی تھیں۔ لیکن افسوس یہ کہ پہلے عمران خان کی بہن نے مریم نوازپرالزام لگایا اور پھر سونے پرسہاگہ یہ کہ عمران خان نے بغیرتصدیق کئے مریم نوازپر الزام لگادیا۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن مریم نوازبھی قوم کی بیٹی ہے ، عمران خان کوقوم کی اس بیٹی پرجھوٹا الزام لگاتے ہوئے ذرا برابر شرم محسوس نہیں ہوئی ؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے تعجب ہے کہ ایسے جھوٹے اورکاذب شخص اوردوسروں کی ماں بہن بیٹیوں پر الزام لگانے والے کی پارٹی میں لوگ کیسے شامل ہیں؟ انہوں نے کہاکہ مریم نوازپر ا تنے بڑے جھوٹے الزام اوربہتان پرلگانے پر مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں نے جس طرح کااحتجاج کیا وہ بھی بزدلی اورمگرمچھ کے آنسو بہانے کے مترادف ہے ۔ جناب الطاف حسین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انورظہیرجمالی سے اپیل کی کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل ہیں کیونکہ امریکی عدالت کے فیصلے کے تحت وہ بغیرنکاح کے ایک بچی کے باپ ہیں، لہٰذا عمران خان کوانتخابات اور سیاست میں حصہ لینے کیلئے نااہل قراردیاجائے اورانکی پارٹی کوکالعدم قراردیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ کواپنی بیٹی کاخیال ہے تو قوم کی بیٹی پر جھوٹااورشرمناک بہتان لگانے پر احتجاج کریں۔ جناب الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی سے کہاکہ جیسے ہی موقع ملے وہ قوم کی بیٹی پر شرمناک بہتان لگانے پر پریس کلب پر احتجاج کرکے ثابت کردیں کہ اگرآپ عمران خان کی زبان نہ روک سکے توکم ازکم ہم نے اس معاملے پر احتجاج تو ریکارڈ کرایا۔ 

7/19/2024 8:22:21 AM