Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں کالعدم تنظیمیں کھلے عام زکوٰۃ فطرے کے عطیات اورچندے جمع کررہی ہیں ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


کراچی میں کالعدم تنظیمیں کھلے عام زکوٰۃ فطرے کے عطیات اورچندے جمع کررہی ہیں ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 7/2/2016 1
کراچی میں کالعدم تنظیمیں کھلے عام زکوٰۃ فطرے کے عطیات اورچندے جمع کررہی ہیں ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
زکوٰۃ فطرہ جمع کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنوں، ذمہ داروں حتیٰ کہ کونسلروں اوریوسی ناظمین تک کو گرفتار کیا جارہا ہے ، انہیں بلابلاکردھمکیاں دی جارہی ہیں
کالعدم تنظیموں کے افرادکراچی کی مساجدکے باہراوربازاروں میں کھلے عام زکوٰۃ فطرہ کے عطیات اورفنڈجمع کررہے ہیں 
بعض مقامات پرکالعدم تنظیموں کے افراد رینجرز کے اہلکار وں کی موجودگی میں زکوٰۃ فطرہ اورچندے جمع کررہے ہیں جن کی وڈیوبعض ٹی وی چینلزپر بھی نشرہوئی ہیں 
رینجرز کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کیاجانابہت بڑاسوال ہے ۔ رابطہ کمیٹی
اگرقانون نافذ کرنے والے ادارے بھی دہراطرزعمل اختیارکریں گے تو انصاف قائم نہیں ہوسکتا۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 2 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ کراچی میں کالعدم دہشت گرد تنظیمیں کھلے عام زکوٰۃ فطرے کے عطیات اورچندے جمع کررہی ہیں لیکن رینجرز کی جانب سے ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کیاجانابہت بڑاسوال ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب تو رینجرز نے ایم کیوایم کے رجسٹرڈ فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن جس کی بڑے پیمانے پر فلاحی سرگرمیاں اورعوامی خدمت کے کارنامے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اس پر زکوٰۃ فطرہ جمع کرنے پر پابندی عائدکردی ہے ، زکوٰۃ فطرہ جمع کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنوں، ذمہ داروں حتیٰ کہ کونسلروں اوریوسی ناظمین تک کو گرفتار کیا جارہا ہے ، انہیں بلابلاکردھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے لئے عطیات جمع نہ کریں جبکہ دوسری جانب کالعدم تنظیموں کے افرادکراچی کی مساجدکے باہراوربازاروں میں کھلے عام بلاروک ٹوک اورآزادانہ طورپر باقاعدہ اسٹال لگاکر زکوٰۃ فطرہ کے عطیات اورفنڈجمع کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے بلکہ بعض مقامات پرکالعدم تنظیموں کے افراد رینجرز کے اہلکار وں کی موجودگی میں زکوٰۃ فطرہ اورچندے جمع کررہے ہیں جن کی وڈیوبعض ٹی وی چینلزپر بھی نشرہوئی ہیں ۔یہ صورتحال شہریوں کے سامنے ہے اورشہرکے عوام یہ سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ کون کیا کررہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگرقانون نافذ کرنے والے ادارے بھی دہراطرزعمل اختیارکریں گے تو انصاف قائم نہیں ہوسکتا۔ 

7/19/2024 8:31:53 AM