Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم برطانیہ ایسٹ لندن یونٹ کے زیر اہتمام دعوت افطار


ایم کیو ایم برطانیہ ایسٹ لندن یونٹ کے زیر اہتمام دعوت افطار
 Posted on: 7/2/2016 1
ایم کیو ایم برطانیہ ایسٹ لندن یونٹ کے زیر اہتمام دعوت افطار
دعوت افطار میں ایسٹ لندن یونٹ کے ذمہ داران ، کارکنان، خواتین ، بچوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت
رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں کالعدم جہادی تنظیموں کوچندہ جمع کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ ہاشم اعظم
دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے 
رینجرز کے حکام دہشت گردی میں ملوث جہادی اور فرقہ پرست کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کررہے ہیں۔
برطانیہ میں مقیم مخیر حضرات اپنے عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں تاکہ ادارے کے فلاحی پروجیکٹس کو جاری رکھا جاسکے۔ ہاشم اعظم
لندن۔۔2جولائی2016ء
ایم کیو ایم برطانیہ ایسٹ لندن یونٹ کے زیر اہتمام دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا ۔ دعوت افطار میں ایسٹ لندن یونٹ کے ذمہ داران ، کارکنان، خواتین ، بچوں سمیت ایسٹ لندن سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دعوت افطار سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے کہا ہے کہ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں کالعدم جہادی تنظیموں کوچندہ جمع کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جبکہ گزشتہ اڑتیس سال سے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ رینجرز کے حکام دہشت گردی میں ملوث جہادی اور فرقہ پرست کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہ دنیا جانتی ہے کہ قدرتی آفات ہوں یا حادثات خدمت خلق فاؤنڈیشن بلا تعصب رنگ، نسل اور مذہب پاکستان کے ہر علاقے میں بھر پور طریقے سے اپنی امدادی سرگرمیاں سرانجام دیتی ہے۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں تاکہ ادارے کے فلاحی پروجیکٹس کو جاری رکھا جاسکے۔دعوت افطار سے ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سہیل خانزادہ ، شبنم طارق اور آصف سعید نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے محسن سعید اور ایس ایم تابش بھی موجود تھے۔

7/19/2024 8:28:51 AM