Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے جوذمہ داران وکارکنان اپنی وفاداری تبدیل کرنے سے انکارکررہے ہیں ان کی فہرستیں رینجرزکودی جارہی ہیں اورنشاندہی کرکے ان کوگرفتارکروایاجارہاہے


ایم کیوایم کے جوذمہ داران وکارکنان اپنی وفاداری تبدیل کرنے سے انکارکررہے ہیں ان کی فہرستیں رینجرزکودی جارہی ہیں اورنشاندہی کرکے ان کوگرفتارکروایاجارہاہے
 Posted on: 6/21/2016
خیابان سحرکے ٹولے کوکراچی پر مسلط کرنے کیلئے ایم کیوایم کے عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاریاں تیزکردی گئیں۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے جوذمہ داران وکارکنان اپنی وفاداری تبدیل کرنے سے انکارکررہے ہیں ان کی فہرستیں رینجرزکودی جارہی ہیں اورنشاندہی کرکے ان کوگرفتارکروایاجارہاہے
پاک سرزمین کے ایک فردتوقیرنے ایم کیوایم لیبرڈویژن کے رکن کاشف حسین کوگزشتہ شب فون پر دھمکی دی کہ’’ ایم کیوایم چھوڑکر PSP میں آجاؤورنہ بہت مشکلات ہوں گی ‘‘ ۔
کاشف حسین نے ایم کیوایم چھوڑنے سے انکار کیاتورات ساڑھے تین بجے رینجرزنے کاشف حسین کے گھرپرچھاپہ مارکر گرفتارکرلیا
پاک سرزمین نامی ٹولے کو کراچی پر مسلط کرنے کیلئے یہ نام نہاد ٹولہ اوررینجرز ملکر ایم کیوایم کے خلاف کس طرح کارروائیاں کررہے ہیں
کل ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاٹاؤن کے فنانس سیکریٹری سیدوقاراحمدکوگرفتارکیاگیا اورآج کاشف حسین کو گرفتارکرلیاگیا 
ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں بند کی جائیں اورایم کیوایم کے خلاف سازشیں بندکی جائیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔ 21 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ خیابان سحرکے ضمیرفروشوں کے ٹولے کوکراچی پر مسلط کرنے کیلئے ایم کیوایم کے عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کاعمل تیزکردیاگیاہے۔پاک سرزمین نامی ٹولے کی جانب سے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کوایم کیوایم چھوڑنے اور اسٹیبلشمنٹ کے بنائے ہوئے ٹولے میں شامل ہونے کیلئے فون پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ایم کیوایم کے جوذمہ داران اورکارکنان اپنی وفاداری تبدیل کرنے سے انکارکررہے ہیں ان کی فہرستیں رینجرزکودی جارہی ہیں اورنشاندہی کرکے ان کوگرفتارکروایاجارہاہے ۔لیبرڈویژن کی سینٹرل کوارڈی نیشن کمیٹی کے رکن کاشف حسین کی گرفتاری بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاک سرزمین نامی ٹولے کے ایک فردتوقیرجوخودبھی پہلے لیبرڈیژن کے سیسی یونٹ سے تعلق رکھتاتھا اس نے ایم کیوایم لیبرڈویژن کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن کاشف حسین کوپیرکی شب ڈیڑھ بجے فون پر دھمکی دی کہ ’’ تم اورانجینئرکاشف خان ایم کیوایم چھوڑکر PSP میں آجاؤورنہ تم دونوں کے لئے بہت مشکلات ہوں گی ‘‘ ۔ کاشف حسین نے ایم کیوایم چھوڑنے سے انکار کیاتورات ساڑھے تین بجے رینجرزنے لیاقت آبادمیں کاشف حسین کے گھرپرچھاپہ مارکرانہیں گرفتارکرلیا۔ اس سے قبل بھی اسی طرح کئی کارکنوں کو گرفتار کیاجاچکاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ واقعات اس بات کوثابت کررہے ہیں کہ پاک سرزمین نامی ٹولے کو کراچی پر مسلط کرنے کیلئے یہ نام نہاد ٹولہ اوررینجرز ملکر ایم کیوایم کے خلاف کس طرح کارروائیاں کررہے ہیں ،ضمیرفروشوں کا ٹولہ ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی فہرستیں اورنام پتے رینجرزکودے کرانہیں گرفتارکروارہے اورتمام ترہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعدایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کروانے کیلئے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ۔کل ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاٹاؤن کے فنانس سیکریٹری سیدوقاراحمدکوگرفتارکیاگیاجنہیں ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیااورآج لیبرڈویژن کی کمیٹی کے رکن کاشف حسین کو گرفتارکرلیاگیا تاکہ ایم کیوایم کو کمزورکرکے کراچی میں اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ ٹولے کوشہرپرمسلط کیاجائے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ سیدوقاراحمد،کاشف حسین اوردیگرتمام گرفتار شدگان کوفی الفوررہاکیاجائے اورایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں بند کی جائیں اورایم کیوایم کے خلاف سازشیں بندکی جائیں۔ 

7/19/2024 8:22:34 AM