Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امجد صابری کی مسلح دہشت گردی کے واقعہ میں شہادت پاکستانی قوم کیلئے انتہائی صدمے کا باعث ہے، امین الحق


امجد صابری کی مسلح دہشت گردی کے واقعہ میں شہادت پاکستانی قوم کیلئے انتہائی صدمے کا باعث ہے، امین الحق
 Posted on: 6/22/2016
امجد صابری کی مسلح دہشت گردی کے واقعہ میں شہادت پاکستانی قوم کیلئے انتہائی صدمے کا باعث ہے، امین الحق
امجد صابری پاکستانی قوم کی ہر دلعزیز شخصیت اور اپنے فن میں استاد کی حیثیت رکھتے تھے، انہیں شہید کرکے دہشت گردوں نے ملک و قوم کا ایک عظیم اثاثہ اور سرمایہ چھین لیا، ارشد حسن
امجد فرید صابری کے بچھڑنے سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کا رہتی دنیا تک پر ہونا ناممکن ہے، وسیم اختر
کراچی ۔۔۔ 22؍ جون 2016ء
بدھ کے روزلیاقت آباد کے علاقے دس نمبرپرموٹرسائیکل پرسوارنامعلوم مسلح دہشت گردوں کی جانب سے ملکی و بین الاقوامی شہر ت یافتہ معروف قوال امجد فرید صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی ہولناک خبر ملتے ہی متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین امین الحق، ارشد حسن اور حق پرست نامزد میئر کراچی وسیم اختر لیاقت نیشنل اسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے موقع پرموجودافرادسے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اورشہیدامجدفریدصابری کے اہل خانہ کودلاسہ دیا۔بعدازاں رابطہ کمیٹی کے ارکان امجد صابری کے اہل خانہ کے ہمراہ میت لیکرلیاقت آباد میں واقع ان کے گھر پہنچے ۔ بعدازاں اس موقع پرشہیدامجد صابری کے گھر پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان اظہار احمد، عارف خان، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن،نامزد ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینٹرل ایگزیکٹوکونسل، ٹاؤنز، یوسیز کے ذمہ داران سمیت بڑی تعداد میں اہل محلہ بھی شہیدکی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی امین الحق نے کہا کہ امجد صابری کی مسلح دہشت گردی کے واقعہ میں شہادت پاکستانی قوم کیلئے انتہائی صدمے کا باعث ہے اور ان کی شہادت پر حکومت کی جانب سے ملکی سطح پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری شہید قائد تحریک جناب الطا ف حسین سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتے تھے اور ایم کیوایم کے پروگراموں میں رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے تمام کارکنان امجد صابری کی شہادت پر سوگوار لواحقین اور ان کے عقیدت مندوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ رکن رابطہ کمیٹی ارشد حسن نے کہا کہ امجد صابری پاکستانی قوم کی ہردلعزیز شخصیت اور اپنے فن میں استاد کی حیثیت رکھتے تھے، انہیں شہید کرکے دہشت گردوں نے ملک و قوم کا ایک عظیم اثاثہ اور سرمایہ چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری کے قتل سے پونے تین سالہ کراچی آپریشن کی کامیابی کے بلند و بانگ دعوے مکمل غلط ثابت ہوگئے ہیں۔ نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ امجد فرید صابری کے بچھڑنے سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کو رہتی دنیا تک پّرنہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کی کامیابی کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود شہر میں جرائم پیشہ عناصر ، دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر ز اب بھی قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں جو دن دیہاڑے عوام ک کو کھلے عام پر دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پونے تین سالہ کراچی آپریشن میں کراچی اور اس کے عوام کو جرائم پیشہ عناصر اوردہشت گردوں سے تحفظ نہ ملنا اور ان کا دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلر ز کے رحم و کرم پر ہونا انتہائی افسوسناک اور تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے باوجود شہر میں شہریوں کے قتل ، اغواء اور بھتہ خوری کی وارداتیں عروج پر ہیں لیکن ایک منظم بندی بندی کے تحت کراچی آپریشن کی کامیابی کے جھوٹے دعوے کئے جارہے ہیں اور آج امجد صابری کی شہادت کے بعد امن و امان کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی بھی کھل گئی ہے۔


7/19/2024 8:30:41 AM