Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرا کا طارق روڈ اور بہادر آباد کا دورہ


نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرا کا طارق روڈ اور بہادر آباد کا دورہ
 Posted on: 6/22/2016
نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرا کا طارق روڈ اور بہادر آباد کا دورہ 
تاجروں ، مارکیٹ انجمنوں کے عہدیداروں اور دکانداروں سے ملاقاتیں کرکے ان کے مسائل معلوم کئے 
بلدیاتی انتخابات کو 7ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود آئین و قانون کے منافی اب بھی منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور سائل سے محروم رکھاجارہا ہے، وسیم اختر اور ارشد وہرا کی دورے کے موقع پر گفتگو
کراچی ۔۔۔ 22، جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے شہرکراچی کیلئے نامزد حق پرست میئر وسیم اختر اور ڈپٹی حق پرست میئر ارشد وہرا نے گزشتہ روز طارق روڈ اور بہادرآباد کا دورہ کیا اور تاجروں، مارکیٹ انجمنوں کے عہدیداران اور دکانداروں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل معلوم کئے ۔ نامزد حق پرست میئر اور ڈپٹی میئر کو اپنے درمیان دیکھ کر طارق روڈ اور بہادرآباد کے عوام نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں پانی ، بجلی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا ۔ وسیم اختر اور ارشد وہرا نے تاجروں اور مارکیٹ انجمنوں سے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے گزشتہ 9سال سے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا ، لوگ پانی کو ترس رہے ہیں نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں ، عوام عذاب میں مبتلا ہیں ، کوئی ریلیف نیہں دیاجارہا ہے نہ ہی ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں۔ حکومت سندھ ، وفاقی حکومت کے بعض متعصب عناصر اور الیکشن کمیشن پہلے تو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹیں حائل کرتا رہا اور مختلف حیلے بہانے کرکے اسے التواء کا شکار کرتا رہا اور جب بلدیاتی انتخابات ہوگئے تو مئیر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمینوں کے انتخابات کیلئے بھی ان کی جانب سے ماضی کی روش پر اختیار کی جارہی ہے جس کے باعث شہریوں کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا لیکن7ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود آئین و قانون کے منافی اب بھی منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ان کے اختیارات اور سائل سے محروم رکھاجارہا ہے اور اس طرح کرکے شہر کراچی اور اس کے عوام کیلئے مسائل کے انبار لگائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اوروسائل نہ دینے کے خلاف ہرسطح پر آواز بلند کررہی ہے اور عوام کو بھی اس سلسلے میں ایم کیوایم کا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ منتخب نمائندوں کو اختیارات اور وسائل نہ دینے عوام کے ووٹوں کی کھلی توہین ہے ۔ اس موقع پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی محمود الرزاق اور فیصل رفیق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ 








تصاویر

7/19/2024 8:29:46 AM