Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امجدصابری کی شہادت حکومت سندھ ،پولیس، رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اورکراچی آپریشن پر ایک سوالیہ نشان ہے،ندیم نصرت


امجدصابری کی شہادت حکومت سندھ ،پولیس، رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اورکراچی آپریشن پر ایک سوالیہ نشان ہے،ندیم نصرت
 Posted on: 6/22/2016
پاکستان کے ممتازقوال امجدصابری کی شہادت قومی سانحہ ہے۔ ندیم نصرت 
امجد صابری ہماری ثقافت اور کلچرکی علامت تھے ، سفاک دہشت گردوں نے پاکستان سے ثقافت اورکلچر کی علامت کومٹادیا امجدصابری کو ضمیر فروش ٹولے کی جانب سے شمولیت کیلئے بلایاگیاتھا،امجدصابری نے صاف انکارکردیاتھاجس کے بعدسےانہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں،
امجدصابری نے صوبائی حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے درخواست کی تھی لیکن انہیں کوئی تحفظ فراہم نہیں کیاگیا۔ ندیم نصرت
امجدصابری کی شہادت حکومت سندھ ،پولیس، رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اورکراچی آپریشن پر ایک سوالیہ نشان ہے
پہلے ممتازسماجی کارکن سبین محمود اورپھرگزشتہ دنوں خرم ذکی کوقتل کیاگیا، دوروزقبل جسٹس سجادعلی شاہ کے صاحبزادے اویس علی شاہ
کودن دہاڑے اغواکرلیاگیااورآج پاکستان کے لیجنڈ قوال امجدصابری کوشہید کردیاگیا
رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے ادارے شہرمیں امن قائم کرنے اور شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے کے بجائے
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کرنے اور ایم کیوایم کوکچلنے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ندیم نصرت
اگرحکومت سندھ کراچی کے شہریوں کو جان ومال کاتحفظ فراہم نہیں کرسکتی تواسے استعفیٰ دیدینا چاہیے۔ ندیم نصرت
امجدصابری کی شہادت کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائے، تحقیقات میں انہیں ملنے والی دھمکیوں کوبھی سامنے رکھاجائے۔ ندیم نصرت
لندن۔۔۔ 22 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے پاکستان کے ممتازقوال امجدصابری کی شہادت کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امجدصابری کی شہادت کایہ واقعہ ایک قومی سانحہ ہے۔اپنے بیان میں ندیم نصرت نے امجدصابری کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ امجد صابری ایک قومی اثاثہ تھے ،وہ ایک بڑے قوال گھرانے کے چشم وچراغ تھے، ان کے والدحاجی غلام فریدصابری مرحوم، چچا حاجی مقبول صابری پاکستان کے بہت بڑے قوال تھے،امجدصابری نے اپنے والد کے فن کوآگے بڑھایااوراپنے والداورچچاکے خلاء کوپرکرنے کی بھرپورکوشش کی۔ندیم نصرت نے کہاکہ امجد صابری ہماری ثقافت اور کلچرکی علامت تھے اور آج سفاک دہشت گردوں نے پاکستان سے ثقافت اورکلچر کی علامت کومٹادیا۔ایم کیوایم نے امجدصابری کی شہادت پر تمام ترسیاسی وتنظیمی سرگرمیاں معطل کرکے تین روزہ سوگ کااعلان کیا ہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ امجدصابری کوچندروزقبل سرکاری سرپرستی میں قائم ضمیر فروش ٹولے کی جانب سے شمولیت کیلئے بلایاگیاتھا،امجدصابری نے اس سے صاف انکارکردیاتھاجس کے بعدسے انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں ، امجدصابری نے صوبائی حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے درخواست کی تھی لیکن انہیں کوئی تحفظ فراہم نہیں کیاگیااورآج امجدصابری کولیاقت آبادمیں فائرنگ کرکے شہیدکردیاگیا۔ ندیم نصرت نے شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ ،پولیس، رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں امن قائم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کررہے تھے لیکن حقیقت یہ ہے کہ کراچی میں قتل،گینگ وار کی جانب سے بھتہ ، اغوابرائے تاوان اوراسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں،پہلے ممتازسماجی کارکن سبین محمود اورپھرگزشتہ دنوں خرم ذکی کوقتل کیاگیا، دوروزقبل سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجادعلی شاہ کے صاحبزادے اویس علی شاہ کودن دہاڑے اغواکرلیاگیااورآج پاکستان کے لیجنڈ قوال امجدصابری کوشہید کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ امجدصابری کی شہادت حکومت سندھ ،پولیس، رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اورکراچی آپریشن پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس ،رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات میں ملوث عناصر کوگرفتارکرنے، شہرمیں امن قائم کرنے اور شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں،عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے مارنے اورانہیں گرفتار کرنے اور ایم کیوایم کوکچلنے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اگرحکومت سندھ کراچی کے شہریوں کو جان ومال کاتحفظ فراہم نہیں کرسکتی تواسے استعفیٰ دیدینا چاہیے ۔ندیم نصرت نے کہا کہ ہم قیام امن کی کوششوں میں ہر طرح کاتعاون کرنے کیلئے کل بھی تیارتھے اورآج بھی تیارہیں لیکن حکومت سندھ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ایم کیوایم دشمنی کی پٹی اپنی آنکھوں سے اتارکرقیام امن اورشہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ندیم نصرت نے مطالبہ کیاامجدصابری کی شہادت کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائے، تحقیقات میں انہیں ملنے والی دھمکیوں کوبھی سامنے رکھاجائے، ان کے قاتلوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے ۔ندیم نصرت نے امجدصابری شہیدکے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ امجد صابری کی شہادت پر قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن اورپوری قوم رنج وغم اورصدمے سے نڈھال ہے،سوگوارہے۔ ندیم نصرت نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ امجدصابری شہیدکوشہادت کادرجہ عطاکرے، ان کی بیوہ، بچوں، بھائیوں، بہنوں اورتمام اہل خانہ کویہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرجمیل عطاکرے اوران کوشہیدکرنے والوں پراپناعذاب ناز ل کرے۔ 

7/19/2024 8:34:35 AM