Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ نے امجدصابری کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا


متحدہ قومی موومنٹ نے امجدصابری کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا، تین روزہ سوگ کے دوران گھروں اور دکانوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی ، اعلامیہ ایم کیوایم
 Posted on: 6/22/2016
متحدہ قومی موومنٹ نے امجدصابری کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا
تین روز تک ملک بھر میں ایم کیوایم کی تمام سیاسی وتنظیمی سرگرمیاں معطل رکھی جائیں گی 
تین روزہ سوگ کے دوران گھروں اور دکانوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی ، اعلامیہ ایم کیوایم
رابطہ کمیٹی ،منتخب نمائندوں اور شعبہ جات کے اراکین کے اجلاس کے دوران امجدصابری کی شہادت کی خبر موصول ہوئی
تمام رہنما ، منتخب نمائندے ، ذمہ داران اورکارکنان امجدصابری کی رہائش گاہ پہنچیں ، ندیم نصرت
کراچی۔۔۔22، جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی قوال امجدصابری کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج سہ پہر نائن زیروعزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی اورحق پرست ارکان اسمبلی ، ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات اور زونل کمیٹیوں کے ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس ہوا اجس کی صدارت رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت کررہے تھے ۔ اجلاس کے دوران معروف قوال اورقائد تحریک جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت رکھنے والے امجدصابری کی شہادت کی افسوسناک اطلاع ملی جس پر اجلاس کی کارروائی فوری طورپرروک دی گئی۔بعدازاں رابطہ کمیٹی کاہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیاگیا کہ امجدصابری کی شہادت پر تین روزہ سوگ منایاجائے گااوراس دوران ملک بھرمیں ایم کیوایم کی تمام سیاسی وتنظیمی سرگرمیاں معطل رکھی جائیں گی ۔ تین روزہ سوگ کے دوران ملک بھر میں گھروں اور دکانوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی ۔ دریں اثناء رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں ، منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طورپر امجدصابری قوال کی رہائش گاہ پر پہنچیں اور سوگوارلواحقین سے یکجہتی کا اظہارکریں ۔

7/19/2024 8:23:02 AM