Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کے فائنانس سیکریٹری سیدوقاراحمد کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کے فائنانس سیکریٹری سیدوقاراحمد کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/20/2016
ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کے فائنانس سیکریٹری سیدوقاراحمد کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی
سیدوقاراحمد کو ٹاؤن آفس کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ وقاراحمد کو تشدد کرتے ہوئے گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
وقاراحمد پر کوئی مقدمہ نہیں لیکن صرف اور صرف ایم کیوایم کاذمہ دارہونے کی بنیاد پرانہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی
پاک سرزمین پارٹی میں شامل کرانے کیلئے ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کوچن چن کر گرفتار کیاجارہاہے
سید وقاراحمد کو رہا کیا جائے اورایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں بندکی جائیں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 20 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کے فائنانس سیکریٹری سیدوقاراحمدکی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سیدوقاراحمد آج شب 9بجے فیڈرل بی ایریا میں واقع ٹاؤن آفس سے باہرنکلے ہی تھے کہ قریب ہی پہلے سے موجود رینجرز اہلکاروں نے انہیں گرفتارکرلیا۔ وقاراحمدکوتشددکرتے ہوئے گاڑی میں ڈال کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ وقاراحمد پر کوئی مقدمہ نہیں لیکن صرف اور صرف ایم کیوایم کاذمہ دارہونے کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ سب گرفتاریاں خیابان سحرمیں بیٹھے ضمیرفروش ٹولے کی نشاندہی پر کی جارہی ہیں جورینجرزکوایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کی لسٹیں دے رہے ہیں تاکہ انہیں گرفتارکرکے اورسرکاری حراست میں تشددکرکے اور دھمکیاں دے کرخفیہ قوتوں کی تشکیل کردہ پاک سرزمین پارٹی میں شامل کرایاجائے ۔اس مقصدکے لئے ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کوچن چن کر گرفتار کیا جارہا ہے اورانہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ سید وقاراحمد کو رہا کیا جائے اورایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں بند کی جائیں۔ 

7/19/2024 8:37:44 AM