پاکستان مشین ٹول فیکٹری میں محنت کشوں کے ساتھ نارواسلوک بندکیاجائے
اورریٹارئرڈملازمین کوپرویڈنیٹ فنڈجاری کیاجائے،جنرل سیکریٹری یونائیٹڈلیبرفیڈریشن یونین
کراچی ۔۔۔ 20، جون 2016ء
یونائیٹڈلیبرفیڈریشن کے جنرل سیکریٹری نے مطالبہ کیاہے کہ پاکستان مشین ٹول فیکٹری میں محنت کشوں کے ساتھ نارواسلوک بندکیاجائے اورریٹائرڈملازمین کے پرویڈنیٹ فنڈفی الفوربحال کیے جائیں اورملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کوختم کیاجائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی انتظامیہ نے اداے کے لیبریونین عہدیداران اورملازمین کے ساتھ انارواسلوک اپناکر ملازمین کوان کے جائز حق سے محروم کررکھاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ انتظامیہ پی ایم ٹی ایف عہدیداران اورملازمین کے ٹرانسفروپوسٹنگزکاسلسلہ بھی فوری طورپربند کرے ایساعمل کرنے سے بھی ملازمین پاکستان مشین ٹول فیکٹری میں شدیدبے چینی پھیل رہی ہے جس کے باعث ادارے میں نقصِ امن کاخطرہ بڑھ رہاہے ۔انہوں نے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی انتظامیہ کومتنبہ کیاکہ وہ ایسے عمل سے گریزان رہے جس سے ملازمین میں اشتعال پھیلے ۔ یونائیٹڈ لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری نے انتظامیہ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ریٹائرڈملازمین کے واجبات جوکہ2009ء سے رکے ہوئے ہیں اورپرویڈینٹ فنڈجوکہ عرصہ درازسے منجمدہے اس کوفی الفوربحال کیا جائے تاکہ محنت کش طبقہ اس مہنگائی کے اس دورمیں اپناگزرواوقات باعزت طریقے سے گزارسکیں۔