Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خیابان سحر میں بیٹھا ضمیرفروشوں کا ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایم کیوایم کے کارکنوں اور ذمہ داروں کی لسٹیں فراہم کرواکر انہیں گرفتارکروارہاہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


خیابان سحر میں بیٹھا ضمیرفروشوں کا ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایم کیوایم کے کارکنوں اور ذمہ داروں کی لسٹیں فراہم کرواکر انہیں گرفتارکروارہاہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 6/20/2016
خیابان سحر میں بیٹھا ضمیرفروشوں کا ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایم کیوایم کے کارکنوں اور ذمہ داروں کی لسٹیں فراہم کرواکر انہیں گرفتارکروارہاہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
گرفتاریوں اورسرکاری حراست میں تشددکے ذریعے کارکنوں پر ایم کیوایم چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں پردباؤڈالاجارہاہے کہ وہ پاک سرزمین نامی ٹولے میں شامل ہوجائیں ورنہ قتل، دہشت گردی اورناجائزاسلحہ کے سنگین مقدمات میں ملوث کردیاجائے گا۔رابطہ کمیٹی 
جیلوں میں اسیرایم کیوایم کے کارکنوں پر بھی ضمیرفروش ٹولے میں شامل ہونے کیلئے طرح طرح سے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم نہ چھوڑنے کی صورت میں اسیرکارکنوں کومقدمات میں سزائیں دینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔رابطہ کمیٹی 
ایک طرف توایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جارہی ہیں اوردوسری جانب سرکاری سرپرستی میں اس ٹولے کے دفاترکھلوائے جارہے ہیں
جولوگ خفیہ طاقتوں کے مذموم مقاصدکے حصول کیلئے ان کے آلہ ء کاربن رہے ہوں اور مہاجرعوام پر مظالم ڈھانے میں برابرکے حصہ دار بن رہے ہوں وہ کسی بھی طرح مہاجروں کے دوست نہیں ہوسکتے
مہاجرعوام ضمیرفروش عناصر اورانکے گھناؤنے مقاصدکواچھی طرح سمجھتے ہیں اوروہ انکے جھانسے میں ہرگزنہیں آئیں گے۔رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔ 20 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ خیابان سحرکے عالیشان بنگلے میں بیٹھا ضمیرفروشوں کا ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایم کیوایم کے کارکنوں اور ذمہ داروں کی لسٹیں فراہم کرواکر انہیں گرفتارکروارہاہے اورگرفتاریوں اورسرکاری حراست میں تشددکے ذریعے ایم کیوایم چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالاجارہاہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کوتوڑنے اورکمزورکرنے کے تمام ترہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعداب ایم کیوایم کے خلاف ایک نیاہتھکنڈہ اختیار کیاگیاہے جس کے تحت اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ ضمیرفروش ٹو لے کے افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں اورسرکاری ایجنسیوں کوایم کیوایم کے یونٹوں اورٹاؤنزکے ذمہ داروں اورکارکنوں کے نام پتے فراہم کررہے ہیں، انہیں رینجرز کے ذریعے گرفتارکروایاجارہاہے اور گرفتاری کے بعدایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کوسرکاری حراست میں تشددکرکے ان پر دباؤڈالاجارہاہے کہ وہ ایم کیوایم چھوڑ کرپاک سرزمین نامی ٹولے میں شامل ہوجائیں ورنہ قتل، دہشت گردی اورناجائزاسلحہ کے سنگین مقدمات میں ملوث کردیاجائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے جو کارکنان جیل میں قیدہیں ان پر بھی ایم کیوایم چھوڑنے اوراسٹیبلشمنٹ کے بنائے ہوئے ٹولے میں شامل ہونے کے لئے طرح طرح سے دباؤ ڈالا جارہا ہے اورایم کیوایم نہ چھوڑنے کی صورت میں مقدمات میں سزائیں دینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ایک طرف یہ عمل کیاجارہاہے، ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جارہی ہیں اوردوسری جانب سرکاری سرپرستی میں اس ٹولے کے دفاترکھلوائے جارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جولوگ خفیہ طاقتوں کے مذموم مقاصدکے حصول کیلئے ان کے آلہ ء کاربن رہے ہوں اور مہاجرعوام پر مظالم ڈھانے میں برابرکے حصہ دار بن رہے ہوں وہ کسی بھی طرح مہاجروں کے دوست نہیں ہوسکتے۔مہاجرعوام ان عناصر اوران کے گھناؤنے مقاصدکواچھی طرح سمجھتے ہیں اوروہ ان کے جھانسے میں ہرگزنہیں آئیں گے ۔

7/19/2024 8:36:37 AM