Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کورنگی ٹاؤن یوسی 29کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل ولد رشید کے بہیمانہ قتل پر را بطہ کمیٹی کااظہار مذمت


مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کورنگی ٹاؤن یوسی 29کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل ولد رشید کے بہیمانہ قتل پر را بطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 6/19/2016
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کورنگی ٹاؤن یوسی 29کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل ولد رشید کے بہیمانہ قتل پر را بطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دعوؤں کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور ان کے قاتلوں کا آزاد رہنا کراچی آپریشن کی جانبداری کا کھلا ثبوت ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی میں امن و امان کی صورتحال روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے اور اس کا نشانہ حق پرست عوام اور ان کے اہل خانہ بن رہے ہیں مگر حکمرانوں نے امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لیے کوئی مناسب قدم اب تک نہیں اٹھایا، رابطہ کمیٹی 
اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی سرپرستی میں سرگرم مسلح دہشت گردوں کے ذریعے ایم کیوایم کے بے گناہ و معصوم کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کرائی جارہی ہے،ر ابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کیا مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان کیا پاکستان کے شہری نہیں ہیں ؟ کیا ان کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری نہیں ہے ؟، رابطہ کمیٹی 
شہر میں جب قانون نافذ کرنے والے ادارے اور مسلح دہشت گردوں کا مقصد ایم کیوایم کو کمزور کرنا ہوتو کراچی آپریشن کی افادیت اور انصاف کی فراہمی کے تمام کے تمام دعوے دھرے رہ جاتے ہیں، رابطہ کمیٹی 
سہیل شہید ولد رشید کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ، رابطہ کمیٹی 
کراچی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کئے جانے والے تمام ذمہ داران و کارکنان کے قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کیلئے فی الفور اعلیٰ سطحی کمیشن کا قیام عمل میں لایاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوا یم 
کراچی ۔۔۔19، جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کورنگی ٹاؤن یوسی 29کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل ولد رشید کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہر میں امن و امان کے قیام کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور ان کے قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کا قانون کی گرفت سے محفوظ رہنا کراچی آپریشن کی جانبداری کا کھلا ثبوت ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کورنگی ٹاؤن یوسی 29کے جوائنٹ آرگنائزر کورنگی ساڑھے تین نمبر رحیم آباد میں اپنی رہائشگاہ کے باہر بیٹھے تھے کہ مسلح دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے پاس شہر کراچی کے کروڑوں عوام کا مینڈیٹ ہے لیکن امن و امان کے قیام کے نام پر شروع کئے گئے آپریشن میں ایم کیوایم کے خلاف عجیب صورتحال پیدا کردی گئی ہے ، شہر میں قیام امن کیلئے ایم کیوایم کا تعاون مانگنے کے بجائے الٹا ایم کیوایم اس کے ذمہ داران و کارکنان کو ہی ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت مجرم قرار دیاجارہا ہے اور دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی سرپرستی میں سرگرم مسلح دہشت گردوں کے ذریعے ایم کیوایم کے بے گناہ و معصوم کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کرائی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان کیا پاکستان کے شہری نہیں ہیں ؟ کیا ان کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری نہیں ہے ؟۔ رابطہ کمیٹی نے اس بات پربھی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے اور اس کا نشانہ حق پرست عوام اور ان کے اہل خانہ بن رہے ہیں مگر حکمرانوں نے امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لیے کوئی مناسب قدم اب تک نہیں اٹھایا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں جب قانون نافذ کرنے والے ادارے اور مسلح دہشت گردوں کا مقصد ایم کیوایم کو کمزور کرنا ہواور یہ طے کرلیاجائے کہ ایم کیوایم اوراس کے کارکنان کو ہی ہر جرم اور واقعہ میں ملوث کرنا ہے تو کراچی آپریشن کی افادیت اور انصاف کی فراہمی کے تمام کے تمام دعوے دھرے رہ جاتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے سہیل شہید ولد رشید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ رابطہ کمیٹی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کورنگی ٹاؤن یوسی 29کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل ولد رشید کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، اس میں ملوث سفا ک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور کراچی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کئے جانے والے تمام ذمہ داران و کارکنان کے قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کیلئے فی الفور اعلیٰ سطحی کمیشن کا قیام عمل میں لایاجائے ۔ 

7/19/2024 10:26:27 AM