ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے سلسلے میں سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں قرآن خوانی اور آیت کریمہ کے ورد کا اجتماع
اجتماع کے بعد جناب الطاف حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور سالگرہ کی مبارکباد دی گئی
کراچی ۔۔۔15، ستمبر2013ء
بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیرا ہتمام گزشتہ روز سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں قرآن خوانی اور آیت کریمہ کے ورد کا اجتماع منعقد ہوا جس میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج فاروق جمیل و اراکین ، سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد یونٹ کے ذمہ داران اور اسپتال کے ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل اسٹاف کے عملے نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اجتماعی دعا کی گئی جس میں ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، بے گناہ اسیر کارکنان کی جلد رہائی ، گرفتاری کے بعد لاپتا کئے گئے کارکنان کی بازیابی کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے دعائیں کی گئی۔ بعدازاں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر فاروق جمیل نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور اسپتال کے عملے ، مریضوں اور ایم کیوایم کے کارکنان کو جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی ۔