Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام 19جون 1992ء کے شہداء کی 24برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی 19جون 1992ء متحدہ قومی موومنٹ نے یوم سیاہ کے طور پر منایا


ایم کیوایم کے زیراہتمام 19جون 1992ء کے شہداء کی 24برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی 19جون 1992ء متحدہ قومی موومنٹ نے یوم سیاہ کے طور پر منایا
 Posted on: 6/19/2016
ایم کیوایم کے زیراہتمام 19جون 1992ء کے شہداء کی 24برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی 19جون 1992ء متحدہ قومی موومنٹ نے یوم سیاہ کے طور پر منایا 
برسی کے سلسلے میں صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر 
قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات کا انعقاد، اجتماعات میں شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا 
مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست سینیٹرز ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، بلدیاتی نمائندوں ، کارکنان اور شہداء کے عزیز و اقارب کی شرکت
کراچی ۔۔۔19، جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 19جون 1992ء ’’یوم سیاہء ‘‘ کے طور پر منایا گیا اور شہداء کی 24ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ برسی کے سلسلے میں صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ 19جون 1992ء کے شہداء کی برسی کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ ، اراکین رابطہ کمیٹی محمد حسین ، عارف خان ایڈووکیٹ ، اظہار احمد خان ، عادل خان ، محمد کمال ، امین الحق ، اسلم آفریدی ،محفوظ یار خان ، گلفراز خٹک ، ارشد حسن ، زاہد منصوری ،محترمہ زرین مجید ، حق پرست سینیٹرز ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،ایم کیوایم کے مختلف ونگز کے اراکین ، منتخب بلدیاتی نمائندوں ، ایم کیوایم کے ٹاؤنز اور یوسی کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ برسی کے اجتماع میں بعد نماز ظہر تا عصر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی اور آیت کریمہ کا ورد کیا گیا ۔ بعدازاں حق پرست سینٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اجتماعی دعا کرائی جس میں19جون 1992ء کے شہداء کے بلنددرجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، لاپتہ کارکنان کی بازیابی ، اسیر کارکنان کی رہائی ، ان کے اہل خانہ کیلئے بلند حوصلے ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی اور بلدیاتی اداروں اور ان کے منتخب نمائندوں کو اختیارات کی فراہمی وبحالی کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوسی دعا کی گئی ۔

کراچی تصاویر
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 حیدرآباد تصاویر 
        

7/19/2024 10:17:39 AM