Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے زیراہتمام پاکستان سمیت دنیابھرمیں 19جون کا دن یوم سیاہ کے طورپرمنایاجائے گا


ایم کیو ایم کے زیراہتمام پاکستان سمیت دنیابھرمیں 19جون کا دن یوم سیاہ کے طورپرمنایاجائے گا
 Posted on: 6/18/2016
ایم کیو ایم کے زیراہتمام پاکستان سمیت دنیابھرمیں 19جون کا دن یوم سیاہ کے طورپرمنایاجائے گا
ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسمیت تمام صوبائی ،زونل ،ضلعی دفاترپرسیاہ پرچم لہرائے جائینگے
حیدرآبادسمیت اندرون سندھ ،پنجا ب ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان ، گلگت بلتستا ن،آزاد کشمیر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد
مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ہوگا،رابطہ کمیٹی ،سی ای سی،حق پرست عوامی نمائندے، شہداء کے لواحقین، کارکنان اور عوام کی شرکت
کراچی:۔۔۔18؍جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی پاکستان سمیت دنیابھرمیں19؍جون کادن’’یوم سیاہ‘‘کے طورپرمنایاجائے گا۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکز ’’نائن زیرو‘‘سمیت پاکستان بھرمیں قائم ایم کیوایم کے تمام صوبائی ،زونل ،ضلعی دفاتراورٹاؤن آفسزپرسیاہ پرچم لہرائیے جائیں گے جبکہ 19جون1992ء کوبدترین ریاستی آپریشن کے دوران شہیدہونیو الے ایم کیوایم کے ہزاروں حق پرست شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے کراچی،حیدرآبادسمیت اندرون سندھ،بلوچستان، پنجاب ، خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں قائم ایم کیوایم کے دفاترمیں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے جائیں گے ،قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کامرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہوگا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرز،ڈپٹی کنوینرز،اراکین رابطہ کمیٹی،سینٹرل ایگزیکٹوکونسل،حق پرست اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی،یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین،کونسلر،شعبہ جات کے اراکین،ایم کیوایم کے ٹاؤن اوروارڈکمیٹیوں کے عہدیداران وکارکنان ہاتھوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کرینگے۔

7/19/2024 10:34:42 AM