Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کینیڈاکی جانب سے سانحہ اورلانڈو کی سخت الفاظوں میں مذمت‘ میئر مسسز ساگاہ بونی کرومبی‘ البرٹا کے وزیر ہیومین سروسز عرفان صابر اور ڈیموکریٹک ایڈوانسمنٹ پارٹی آف کینیڈا کے سربراہ اسٹیفین گاروی کی شرکت۔


ایم کیو ایم کینیڈاکی جانب سے سانحہ اورلانڈو کی سخت الفاظوں میں مذمت‘ میئر مسسز ساگاہ بونی کرومبی‘ البرٹا کے وزیر ہیومین سروسز عرفان صابر اور ڈیموکریٹک ایڈوانسمنٹ پارٹی آف کینیڈا کے سربراہ اسٹیفین گاروی کی شرکت۔
 Posted on: 6/18/2016
ایم کیو ایم کینیڈاکی جانب سے سانحہ اورلانڈو کی سخت الفاظوں میں مذمت‘ میئر مسسز ساگاہ بونی کرومبی‘ البرٹا کے وزیر ہیومین سروسز عرفان صابر اور ڈیموکریٹک ایڈوانسمنٹ پارٹی آف کینیڈا کے سربراہ اسٹیفین گاروی کی شرکت۔
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں سانحہ اور لینڈوامریکا میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بے گناہ افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔
کینیڈا بھر کے ایم کیو ایم کے کارکنان اورلینڈو سانحہ میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ سمیت امریکی قوم سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ حیدر عباس رضوی
قائدتحریک الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جو انسانیت کی بات سب سے پہلے کرتے ہیں : ڈاکٹر ندیم احسان
قائد تحریک الطاف حسین اور ان کے کارکنان کسی بھی دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ آصف قاضی
ایم کیو ایم کینیڈا(پ‘ر)ایم کیو ایم کینیڈاکے زیر اہتمام مختلف شہروں کیلگری، ایڈمنٹن، ٹورنٹو، ونڈ سر اور مانٹریال میں سانحہ اورلینڈو امریکا میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بے گناہ افراد سے یکجہتی کے لیے شمعیں روشن کی گئیں جس میں کینیڈا بھر کے ایم کیو ایم کے کارکنان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کینیڈین پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ٹورنٹو میں ہونے والی تقریب میں میئر مسسی ساگا اور کیلگری میں ہونے والی تقریب میں البرٹا گورنمنٹ کے وزیر ہیومین سروسز عرفان صابر اور ڈیموکریٹک ایڈوانسمنٹ پارٹی کے سربراہ اسٹیفن گاروی نے خصوصی شرکت کی۔ مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ممبر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن سانحہ اورلینڈو میں ہلاک ہونے والے بے گناہ افراد سے اظہاریکجہتی کرتا ہے اور اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہے۔نگراں ایم کیو ایم کینیڈا ڈاکٹر ندیم احسان نے کہا کہ انسانیت کے خلاف واقعہ امریکا میں ہو یا دنا کے کسی اور خطے میں مظالم کے خلاف سب سے پہلے قائدتحریک الطاف حسین ہی آواز اٹھاتے ہیں۔ جبکہ پاکستان کے دیگر نام نہاد لیڈران ظلم کرنے والوں کے خلاف کچھ کہنے کی ہمت بھی نہیں رکھتے۔ سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم کینیڈا نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایم کیو ایم کے کارکنان دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے اور اسی جرم کی پاداش میں ایم کیو ایم کے لیڈران اور کارکنان پر پاکستان میں تمام سیاسی ، سماجی اور دیگر حقوق پر پابندی عائد ہے۔ ٹورنٹو میں ہونے والی تقریب سے میس ساگا کی مئربونی کرومبی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائدا اور کارکنان کے اس جذبہ یکجہتی کو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ۔ کیلگری کی تقریب سے بات کرتے ہوئے وزیر ہیومین سروسز آف البرٹا عرفان صابر نے کہا کہ اس سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے ظلم کرنے والوں کے خلاف کھل کر بات کی جائے اور نئی نسل کو ان دہشت گرد تنظیموں کے بارے میں تعلیم دی جائے تاکہ وہ ان کے منفی ہتھکنڈوں میں نہ آسکیں۔ آخر میں انہوں نے ایم کیو ایم کیلگری کو خراج تحسین پیش کیا کہ اس اہم مسئلے پر وہ سب ایک جگہ جمع ہیں۔ اسی پروگرام میں ڈیموکریٹک ایڈوانسمنٹ پارٹی آف کینیڈا کے سربراہ اسٹیفن گاروی نے بات کرتے ہوے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور اس قسم کے واقعات اسلام کو بدنام نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے واقعات کی مذمت کے لیے ایم کیو ایم ہمیشہ آگے آگے ہوتی ہے اور انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔


7/19/2024 10:32:17 AM