Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھی ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور نوجوانوں کے نام الطاف حسین کا خصوصی پیغام


سندھی ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور نوجوانوں کے نام الطاف حسین کا خصوصی پیغام
 Posted on: 6/17/2016
سندھی ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور نوجوانوں کے نام الطاف حسین کا خصوصی پیغام
ایم کیوایم سندھیوں کو جاگیرداروں کے چنگل سے نجات دلانا چاہتی ہے، الطاف حسین
اس جدوجہد میں حقوق سے محروم سندھیوں کو الطاف حسین کا ساتھ دینا چاہیے، الطاف حسین
جاگیرداروں کی خدمت کرنا غریب سندھیوں کی روز مرہ کی زندگی اور کلچر کا حصہ بن چکا ہے، الطاف حسین
سندھی قوم پرست ذاتی مفادات کا شکار ہوکر اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ بن گئے، الطاف حسین
بے نظیر بھٹو کو صوبہ پنجاب میں قتل کیاجاتا ہے لیکن ردعمل میں کراچی میں آگ اور خون کا کھیل کھیلا جاتا ہے ،الطاف حسین
الطاف حسین کو اس لئے سندھ دھرتی کا بیٹا تسلیم نہیں کیاجاتا کہ وہ قدیم سندھی نہیں ہے، الطاف حسین
سندھی عوام یہ نہیں دیکھتے کہ الطاف حسین نے ہمیشہ سندھ دھرتی کے حقوق کیلئے آوازاٹھائی ہے، الطاف حسین
سندھی عوام ،جاگیرداروں اوروڈیروں کی غلامی سے نجات کیلئے ایم کیوایم اورالطاف حسین کا ساتھ دیں ، الطاف حسین
لندن میں ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن اور ضلع دادو کے سینئر ساتھی غلام علی شاہانی سے گفتگو
لندن ۔۔۔ 17، جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم غریب ومظلوم سندھیوں کو جاگیرداروں اوروڈیروں کے چنگل سے نجات دلانا چاہتی ہے اوراس جدوجہد میں حقوق سے محروم سندھیوں کو الطاف حسین کا ساتھ دینا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن اور صوبہ سندھ کے شہردادو کے سینئر ساتھی غلام علی شاہانی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کے روز انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں جناب الطاف حسین سے ملاقات کی ،اس موقع پر جناب الطاف حسین نے غریب سندھیوں کے نام خصوصی پیغام بھی دیا ۔جناب الطاف حسین نے غلام علی شاہانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ برصغیر پاک وہند کی تقسیم سے قبل صوبہ سندھ میں ہندو بنیے کی حکومت تھی ،قیام پاکستان کے بعد جاگیرداروں اوروڈیروں نے ملک پر جاگیردارانہ نظام مسلط کردیا اور اس نظام کے تحت انگریز نے وڈیروں کو مراعات دے کر پوری سندھی قوم کو ان کا غلام بنادیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ غریب سندھی عوام، قوم پرست تو بن گئے لیکن وہ قوم پرستی کے معنی بھول کر جاگیرداروں اوروڈیروں کے غلام بن کررہ گئے ہیں۔ جاگیرداروں کے پیروں میں بیٹھنا، ان کے پیر دبانا اوران کی خدمت کرنا غریب ہاری کسان سندھیوں کی روز مرہ کی زندگی اور کلچر کا حصہ بن چکا ہے اورغریب سندھی کی مجال نہیں ہے کہ وہ کسی جاگیرداریاوڈیرے کے سامنے زبان کھول سکے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ سندھیوں میں قوم پرست تو بہت سے پیدا ہوئے لیکن وہ ذاتی مفادات کا شکار ہوکر اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ بن گئے۔جب میں سائیں جی ایم سید سے ملاقات کرتا اور ان کے دائیں بائیں اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹوں کو دیکھتا تو سائیں جی ایم سید سے اس حوالہ سے بحث کیاکرتاتھاکہ آپ کے آس پاس اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ ہیں جس پر وہ مسکرا کر کہاکرتے تھے کہ مجھے سب معلوم ہے لیکن یہ میرے ساتھ رہ کر جلد سیکھ جائیں گے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ سائیں جی ایم سید کے قریبی لوگ گواہ ہیں کہ سائیں جی ایم سید مجھ سے ملاقات کے دوران سب کو مخاطب کرکے کہاکرتے تھے کہ اگر سندھ اوراس کے عوام کو کوئی حقوق دلا سکتا ہے تو وہ صرف الطاف حسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سائیں جی ایم سید ایک فلاسفر اورمصنف تھے لیکن ان میں آرگنائزیشن کی صلاحیت نہیں تھی، انکے ساتھ کام کرنے والے اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں میں چلے گئے اورباقی کام پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کردیا،انہوں نے سندھی قوم پرستوں کو17 اور18 گریڈ سرکاری ملازمت،گاڑی ، بنگلے اور دیگر عیاشیوں میں لگاکرقوم پرستی کی راہ سے بھٹکادیا۔سندھی قوم پرستوں نے سندھ دھرتی اوراس کے عوام کے حقوق کاسوداکرلیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو صوبہ پنجاب میں قتل کیاجاتا ہے لیکن اس کے ردعمل میں کراچی میں آگ اور خون کا کھیل کھیلا جاتا ہے ،کیاایم کیوایم نے بے نظیر کا قتل کیا تھا؟حقیقت یہ ہے کہ الطاف حسین کو اس لئے سندھ دھرتی کا بیٹا تسلیم نہیں کیاجاتا کہ وہ قدیم سندھی نہیں ہے لیکن سندھی عوام یہ نہیں دیکھتے کہ الطاف حسین نے کبھی سندھ کے حقوق پر سمجھوتا کرنا گوارا نہیں کیااورہمیشہ سندھ دھرتی کے حقوق کیلئے آوازاٹھائی ہے۔جناب الطاف حسین نے سندھی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ جاگیرداروں اوروڈیروں کی غلامی سے نجات کیلئے ایم کیوایم اور اپنے الطاف حسین بھائی کا ساتھ دیں ، سندھ کے غریب ہاری ، کسان اور محنت کش دو سو سال سے وڈیروں اور جاگیرداروں کے ہاتھ مضبوط کرتے رہے لیکن اس کے بدلے انہیں بھوک ، افلا س ، مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا ،میری غریب سندھی ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ چند سال اپنے الطاف حسین بھائی کا ساتھ دیں ، ہم انشاء اللہ انہیں نہ صرف جاگیرداروں کی غلامی سے نجات دلائیں گے بلکہ سندھ اور سندھ میں بسنے والے تمام شہریوں کے بنیادی مسائل بھی حل کرکے دکھائیں گے ۔


7/19/2024 10:30:41 AM