Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی نارتھ ناظم آباد بلاک ’’بی‘‘ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی نارتھ ناظم آباد بلاک ’’بی‘‘ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت
 Posted on: 6/17/2016
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی نارتھ ناظم آباد بلاک ’’بی‘‘ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت 
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ادریس حسین ہلاک اور حسین شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا 
واقع کی اطلاع ملتے ہی رکن سندھ اسمبلی جمال احمد، نامزد حق پرست چیئرمین سینٹرل ریحان ہاشمی اور دیگر عباسی شہید ہسپتال پہنچ گئے 
کراچی ۔۔۔ 17؍ جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ ناظم آباد بلاک ’’بی‘‘ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ’’بی‘‘ میں نامعلوم افراد کی جانب سے بوہری برادری سے تعلق رکھنے والے ادریس حسین اور حسین پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد دونوں کو انتہائی تشویش ناک حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ادریس حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاح بحق ہوگئے جبکہ حسین کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی حق پرست رکن سندھ اسمبلی جمال احمد، نامزد حق پرست چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی، حق پرست یوسی چیئرمین مظفر کاکا اور حق پرست یوسی ناظم نعیم الدین عباسی شہید ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے زخمیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی انہیں حوصلہ دیا اور ساتھ ہی ڈاکٹروں کو بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ 

7/19/2024 10:33:11 AM