ممتازمحقق وادیب اور ماہر تعلیم ڈاکٹر اسلم فرخی کے انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔16جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ممتاز محقق و ادیب اورماہر تعلیم ڈاکٹر اسلم فرخی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ڈاکٹر اسلم فرخی مرحوم نے علم و ادب کی روشنی ہزاروں افراد میں منتقل کی اور مرحوم کی ملنسار اور شفیق شخصیت کے لوگوں کو ان کی جانب کھنچتی تھی ۔رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم ڈاکٹر اسلم فرخی کے درجات بلند فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔( آمین)