Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام ہائیڈ پارک لندن میں سانحہ اورلینڈو کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی


ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام ہائیڈ پارک لندن میں سانحہ اورلینڈو کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی
 Posted on: 6/16/2016
ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام ہائیڈ پارک لندن میں سانحہ اورلینڈو کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی
شرکاء نے اورلینڈو میں ہونے والے دہشت گردی کے اس المناک واقعہ کی سخت مذمت کی
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور کارکنان دکھ کی اس گھڑی میں مقتولین کے لواحقین اور امریکی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے
اجتماع میں ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے برٹش پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی
لندن۔۔ 16جون2016ء
امریکہ کے شہر اورلینڈو میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ پر لندن کے ہائیڈ پارک میں ایم کیو ایم برطانیہ کے زیر اہتمام شمعیں روشن کی گئی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کی گئی۔ کینڈل لائٹ ویجل میں ایم کیوایم برطانیہ کے مختلف یونٹس سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران و کارکنان ، خواتین ، بچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے برٹش پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اورلینڈو میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر شرکاء نے اورلینڈو میں ہونے والے دہشت گردی کے اس المناک واقعہ کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے واقعات پوری دنیامیں مسلمانوں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ انسانیت پر یقین رکھنے والا ہر فردسانحہ اورلینڈو پررنج و غم کا شکار ہے اور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے تمام رہنما و کارکنان اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں مقتولین کے لواحقین اور امریکی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔






7/19/2024 10:17:05 AM