Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر نے میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹر کٹ چیئرمین کے انتخابات کو ملتوی کئے جانے کے خلاف کل بروز جمعرات دوپہر2:00بجے کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا


نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر نے میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹر کٹ چیئرمین کے انتخابات کو ملتوی کئے جانے کے خلاف کل بروز جمعرات دوپہر2:00بجے کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا
 Posted on: 6/15/2016
نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر نے میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹر کٹ چیئرمین کے انتخابات کو ملتوی کئے جانے کے خلاف کل بروز جمعرات دوپہر2:00بجے کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا
میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کوایک سازش کے تحت مختلف بہانے بناکرمسلسل ٹالا جارہاہے اورسوچے سمجھے منصوبے کے تحت طرح طرح سے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، وسیم اختر 
الیکشن کمیشن آف پاکستان کو14جون کوہی معلوم ہواہے کہ الیکشن کمیشن کے چارارکان ریٹائرہورہے ہیں؟ ، وسیم اختر کا سوال 
الیکشن کمیشن اوروفاق کی اسٹیبلشمنٹ میں موجودمتعصب عناصر کراچی اورسندھ میں میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے 
انتخابات کی راہ میں روڑے اٹکارہے ہیں، وسیم اختر 
کبھی حکومت سندھ اپنی چالبازیوں کے ذریعے اس معاملے کوعدالتوں میں گھسیٹ کرلے جاتی ہے اورکبھی الیکشن کمیشن آف پاکستان ان انتخابات کی گیندکوعدالت کے کورٹ میں ڈال دیتاہے ، نامزد میئر کراچی وسیم اختر کا شکوہ 
خدارا کراچی اورسندھ دشمنی بند کی جائے اورمیئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات فی الفورکرائے جائیں، وسیم اختر کا مطالبہ 
کراچی پریس کلب میں ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کے نومنتخب بلدیاتی اراکین کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔15، جون2016ء 
نامزد حق پرست میئر وسیم اختر نے میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹر کٹ چیئرمین کے انتخابات کو ملتوی کئے جانے کے خلاف کل بروز جمعرات دوپہر2:00بجے کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ، میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات ملتوی کئے جانے کے خلاف حیدرآباد ، سکھر ، میر پور خاص اور نوابشاہ میں بھی الیکشن کمیشن کے مقامی دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ احتجاجی مظاہروں میں تمام منتخب یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلر شرکت کریں گے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخاب ملتوی کئے جانے کا از خود نوٹس لیں اور فی الفور انتخابات کا حکم جاری کرے ۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت تمام ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ خدارا کراچی اور سندھ دشمنی بند کی جائے اور میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات فی الفور کرائے جائیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کے منتخب چیئرمین ، وائس چیئرمین کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے اراکین رابطہ کمیٹی زاہد منصوری ، عارف خان ایڈووکیٹ ، نامزد حق پرست 
ڈپٹی میئر ارشد وہرا ، نامزد حق پرست چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی اور پاکستان تحریک انصاف کے سوسائٹی سے نومنتخب یوسی چیئرمین فردوس شمیم ، سلطان آباد یوسی 46کے چیئرمین عزیز اللہ اور یوسی 30کے وائس چیئرمین منصور شیخ بھی موجود تھے ۔ وسیم اختر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نہ توحکومت سندھ بلدیاتی انتخابات کرانے پر تیارتھی اورنہ ہی کسی اورصوبے میں انتخابات کرائے جارہے تھے، سپریم کورٹ نے واضح احکامات دے کرملک میں بلدیاتی انتخابات کے انعقادکویقینی بنایا،پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات کاانعقادہوگیا،خیبرپختونخوا، بلوچستان اوروفاقی دارالحکومت میں میئر،ڈپٹی میئراورڈسٹرکٹ چیئرمین کے الیکشن ہوچکے ہیں لیکن سندھ میں تاحال میئرڈپٹی میئراورڈسٹرکٹ اورتعلقہ چیئرمین کے انتخابات نہیں ہوسکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ادارے جمہوری نظام کی نرسری ہوتے ہیں،پوری دنیامیں بنیادی شہری مسائل کا حل بلدیاتی ادارے یابااختیارمقامی حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے، پاکستان میں اگرچہ کہنے کوجمہوری نظام ہے ،منتخب حکومت ہے لیکن پاکستان کاصوبہ سندھ اوراس کاسب سے بڑاشہرلوکل گورنمنٹ سے محروم ہے، سندھ میں بااختیارلوکل گورنمنٹ کاسسٹم نہایت کامیابی سے 2010ء تک چلتارہاجس نے عوام کی بڑی خدمت کی ،کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص اورنوابشاہ میں ایم کیوایم کی مقامی حکومتوں نے ان شہروں کی جس بڑے پیمانے پر خدمت کی وہ ملک بھرکے عوام کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات کومنعقدہوئے سات ماہ ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک کراچی اورسندھ میں میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات نہیں کرائے گئے ہیں،ان انتخابات کوایک سازش کے تحت مختلف بہانے بناکرمسلسل ٹالا جارہاہے اورایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت طرح طرح سے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں،ایک طرف حکومت سندھ رکاوٹیں ڈال رہی ہے تودوسری طرف الیکشن کمیشن اوروفاق کی اسٹیبلشمنٹ میں موجودمتعصب عناصر کراچی اورسندھ میں میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کی راہ میں روڑے اٹکارہے ہیں،کبھی حکومت سندھ اپنی چالبازیوں کے ذریعے اس معاملے کوعدالتوں میں گھسیٹ کرلے جاتی ہے اورکبھی الیکشن کمیشن آف پاکستان ان انتخابات کی گیندکوعدالت کے کورٹ میں ڈال دیتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سٹی کونسل اورڈسٹرکٹ کی مخصوص نشستوں کے معاملے کوکھینچاجاتارہا،جب تمام تر مرحلوں سے گزرکرمخصوص نشستوں کے انتخابات ممکن ہوگئے تو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کے انعقادکے لئے خود9جون2016ء کو نوٹیفکیشن جاری کیاتھاگزشتہ روز یعنی 14جون 2016ء کوجبکہ سٹی کونسل اورڈسٹرکٹ کونسلوں کے مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان کی حلف برداری ہونی تھی کہ گزشتہ روزلیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آبادکی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیاگیااورکراچی اورسندھ میں میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کوایک بارپھر ملتوی کردیاگیا،اس بار ان انتخابات کے التواء کے لئے یہ نہایت بھونڈااورمضحکہ خیز بہانہ بنایاگیاکہ چونکہ الیکشن کمیشن کے چارارکان ریٹائر ہورہے ہیں لہٰذانئے ارکان کی تقرری تک یہ انتخابات نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو14جون کوہی معلوم ہواہے کہ الیکشن کمیشن کے چارارکان ریٹائرہورہے ہیں؟ اتنے بڑے منصب پرفائزشخصیات کی ریٹائرمنٹ کامہینہ حتیٰ کہ تاریخ تک کافی عرصہ قبل ہی متعلقہ ادارے کی تمام ذمہ دارشخصیات کومعلوم ہوتی ہے اورالیکشن کمیشن کے ارکان کی ریٹائرمنٹ قریب تھی تو9 جون 2016ء کوالیکشن کمیشن آف پاکستان ہی نے میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کاشیڈول کس طرح جاری کیا؟ جب الیکشن کمیشن کے ارکان کی ریٹائرمنٹ قریب ہونے کے باوجود الیکشن کاشیڈول جاری ہوسکتاہے توپھرانتخابات کیوں نہیں ہوسکتے؟انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ارکان کی ریٹائرمنٹ محض ایک بہانہ ہے، کراچی اورسندھ میں میئر، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کوروکنے کیلئے جس طرح باربارمختلف بہانوں سے ملتوی کیاجارہاہے اس سے صاف ظاہرہے کہ اسلام آبادمیں بیٹھے ہوئے ارباب اختیار کراچی اورشہری سندھ کو حق حکمرانی دینے کے لئے تیارنہیں ہیں بلکہ انہیں ان کے اس بنیادی حق سے جان بوجھ کرمحروم رکھناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ عمل کرکے نہ صرف منتخب بلدیاتی نمائندوں کوان کے آئینی وقانونی حق سے محروم کیاجارہاہے بلکہ سپریم کورٹ کے احکامات اورآئین وقانون کی بھی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی اورسندھ کے شہری اوردیہی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی صورتحال انتہائی خراب بلکہ ناگفتہ بہ ہے ، اس صورتحال کی روشنی میں میئر، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات بہت ضروری ہیں تاکہ منتخب نمائندے شہری مسائل کے حل کے لئے کام کرسکیں لیکن اسٹیبلشمنٹ میں موجود متعصب ارباب اختیارکراچی اورسندھ کو مسائل میں گھرا رکھنا چاہتے ہیں اسی لئے ایک بارپھر میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات ملتوی کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس تمام ترصورتحال پرایم کیوایم کی قیادت نے گزشتہ روز اپناطویل اجلاس کیااورطویل صلاح مشورے کے بعد ہم نے فیصلہ کیاہے کہ میئر، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کوملتوی کئے جانے کے خلاف کل بروزجمعرات کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفترکے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گاجس میں تمام منتخب یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اورکونسلرزشریک ہوں گے۔ اسی طرح حیدرآباد،سکھر، میرپورخاص اورنوابشاہ میں بھی الیکشن کمیشن کے مقامی دفاترکے باہراحتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بھی فیصلہ کیاہے کہ چونکہ یہ ایک سیاسی نہیں بلکہ عوامی مسئلہ ہے،کراچی سمیت سندھ کے تمام شہریوں کامسئلہ ہے لہٰذا اس سلسلے میں مشترکہ مؤقف اپنانے کے لئے ہم تمام سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین انتخابات کو ملتوی کرنے کا از خود نوٹس لے اور فی الفور انتخابات کا حکم جاری کرے۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت تمام ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ خدارا کراچی اورسندھ دشمنی بند کی جائے اورمیئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات فی الفورکرائے جائیں۔ 

7/19/2024 10:23:33 AM