Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اور لینڈو( امریکہ) کے ایک نائٹ کلب پر ہونے والے دہشت گردی کے واقع پر جناب الطاف حسین کی شدید الفاظ میں مذمت


اور لینڈو( امریکہ) کے ایک نائٹ کلب پر ہونے والے دہشت گردی کے واقع پر جناب الطاف حسین کی شدید الفاظ میں مذمت
 Posted on: 6/14/2016
اور لینڈو( امریکہ) کے ایک نائٹ کلب پر ہونے والے دہشت گردی کے واقع پر جناب الطاف حسین کی شدید الفاظ میں مذمت
جس کے دل میں دکھی انسانیت کا جذبہ نہیں وہ انسان نہیں ہے۔ الطاف حسین 
ہم دکھ ،غم اور افسوس کی اس گھڑی میں پوری امریکی قوم بشمول صدر بارک اوبامہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، الطاف حسین 
دنیا بھر میں مقیم ایم کیوایم کے تمام رہنماء ،کارکنان و ہمدرد امریکہ میں دہشت گردی کے واقع میں نشانہ بننے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لئے شمعیں روشن کریں، الطاف حسین 
مساجد ، امام بارگاہوں، سڑکوں ،بازاروں، اسکولوں اور حساس اداروں پر دھماکہ کرنے والی مذہبی جماعتوں کےخلاف سخت سے سخت کارروائی کرکے ان پر مکمل پابندی عائد کی جائے ،الطاف حسین 
لندن۔۔13جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دنیا بھر میں رہنے والے ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں ،کارکنوں اور ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقع میں نشانہ بننے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لئے شمعیں روشن کریں، اظہار عقیدت کے طور پر ان کی یاد میں پھول رکھیں، مرنے والے افراد کیلئے دعا کریں کہ اللہ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے ،جو زخمی ہوگئے ہیں ان کی جلد صحیتابی کیلئے دعا کریں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کریں ۔ یہ بات انہوں نے خورشید بیگم میموریل ہال عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی اور شعبہ جات سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہرقسم کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں خواہ وہ انسانوں پر کیا جائے یاجانوروں پر کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بہ حیثیت مسلمان ہمارا دین اسلام ہے جس کے معنی ہیں کہ 

Islam is derived from the arabic root 'salema' which means peace, purity, submission and obedience. In the religious sense Islam means submission to the will of Almighty Allah and obedience to His law. 

جب ہم نے اپنے آپ کو خدا کے سامنے submit کردیا تو پھر اگر ایسے انسان میںhumbleness, love, affection, fraternity موجود نہیں ہے تو وہ مسلمان نہیں ہے۔ جس کے دل میں دکھی انسانیت کا جذبہ نہیں ہے تو وہ انسان نہیں ہے چہ جائیکہ وہ بے گناہ لوگوں کو جدید ہتھیار وں سے ہلاک وزخمی کرے ایسا انسان حیوان سے بھی بدتر ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں اور پوری ایم کیوایم گیارہ اور بارہ جون کی درمیانی شب اور لینڈو( امریکہ) کے ایک نائٹ کلب پر ہونے والے دہشت گردی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ہم دکھ ،غم اور افسوس کی اس گھڑی میں پوری امریکی قوم بشمول صدر بارک اوبامہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ دہشت گردی کے اس انتہائی ہولناک واقع کی دنیا کے ہر فورم پر شدید الفاظ میں مذمت کریں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں اسلام کے نام پر بننے والی تمام تنظیمیں جو مساجد ، امام بارگاہوں، سڑکوں ،بازاروں ، اسکولوں اور حساس اداروں پر دھماکہ کرنے میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرکے ان پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔ 

7/19/2024 10:20:56 AM