Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نئی نسل کو پاکستان کی اصل تاریخ کے بجائے جاگیرداروں، وڈٖیروں اور سرمایہ داروں کے مفادات سے ہم آہنگ جھوٹی اور بے بنیاد تاریخ پڑھائی جارہی ہے۔ بابر غوری


نئی نسل کو پاکستان کی اصل تاریخ کے بجائے جاگیرداروں، وڈٖیروں اور سرمایہ داروں کے مفادات سے ہم آہنگ جھوٹی اور بے بنیاد تاریخ پڑھائی جارہی ہے۔ بابر غوری
 Posted on: 6/13/2016
نئی نسل کو پاکستان کی اصل تاریخ کے بجائے جاگیرداروں، وڈٖیروں اور سرمایہ داروں کے مفادات سے ہم آہنگ جھوٹی اور بے بنیاد تاریخ پڑھائی جارہی ہے۔ بابر غوری
ملک میں لسانی بنیادوں پر گزشتہ ساٹھ سالوں سے موجود چار صوبے عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں لہٰذا وقت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر مزید نئے صوبے بنائے جائے۔ بابر غوری
کراچی میں جاری آپریشن کی جانب سے کالعدم جماعتوں کو چرم قربانی اور چندہ اکھٹا کرنے کی اجازت ہے مگر ایم کیو ایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں اور زکوۃ، فطرات اور دیگر عطیات جمع کرنے پر پابندی ہے۔ عدنان نقوی
خدمت خلق فاؤنڈیشن کو زیادہ سے زیادہ زکوۃ، فطرات، صدقات اور دیگر عطیات کو دیں تاکہ کے کے ایف کے تحت جاری تمام فلاحی اور امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھا جاسکے۔ رکن ایم کیو ایم امریکہ سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی عدنان نقوی کی شرکاء سے اپیل
اے پی ایم ایس او کے 38 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم ا مریکہ پیسیفک زون کے زیر اہتمام دعوت افطار اور تجدید عہد وفا کی تقریب کے شرکاء سے خطاب
شکاگو ۔۔۔ 13، جون 2016ء
نئی نسل کو پاکستان کی اصل تاریخ کے بجائے جاگیرداروں، وڈٖیروں اور سرمایہ داروں کے مفادات سے ہم آہنگ جھوٹی اور بے بنیاد تاریخ پڑھائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیوا یم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن بابر خان غوری نے امریکی شہر لاس اینجلز میں ایم کیو ایم امریکہ پیسیفک زون کے زیر اہتمام اے پی ایم ایس او کے 38 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ دعوت افطار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایم کیوا یم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ، ایم کیو ایم لاس اینجلز چیپٹر، لاس اینجلس، سان فرانسسکو اور سیکریمنٹو زونز کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین، بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن ایم کیو ایم سی ای سی بابر غوری نے کہا کہ نوجوان نسل خصوصاََ مہاجر نوجوانوں کیلئے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ قیام پاکستان سے قبل سے اے پی ایم ایس او کے قیام تک مہاجروں نے کیا کیا عظیم قربانیاں دی۔ انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں مقامی حکومتوں کے انتخاب کو قریباََ آٹھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن تاحال کراچی کے عوامی نمائندوں کو اختیارات دینے میں مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جوکہ کراچی کے عوام کی جانب سے عوامی نمائندوں کو دےئے جانے والے میڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لسانی بنیادوں پر گزشتہ ساٹھ سالوں سے موجود چار صوبے عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں لہٰذا وقت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر مزید نئے صوبے بنائے جائے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن عدنان نقوی نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کا 38 واں یوم تاسیس مہاجر حقوق کی جدوجہد میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن کی جانب سے کالعدم جماعتوں کو چرم قربانی اور چندہ اکھٹا کرنے کی اجازت ہے مگر ایم کیو ایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں اور زکوۃ، فطرات اور دیگر عطیات جمع کرنے پر پابندی ہے۔ انہوں نے شرکاء سے درخواست کی کے مہاجر شہداء کے لواحقین اور ضرورت مندوں کی امداد کے لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو زیادہ سے زیادہ زکوۃ، فطرات، صدقات اور دیگر عطیات کو دیں تاکہ کے کے ایف کے تحت جاری تمام فلاحی اور امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھا جاسکے۔ 


7/19/2024 10:30:50 AM