Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او 38واں یوم تاسیس ہفتہ کو روایتی جوش وخروش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا


اے پی ایم ایس او 38واں یوم تاسیس ہفتہ کو روایتی جوش وخروش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا
 Posted on: 6/11/2016
اے پی ایم ایس او 38واں یوم تاسیس ہفتہ کو روایتی جوش وخروش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا 
یوم تاسیس کے سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں مرکزی اجتماع کا انعقاد 
طلبہ ، طالبات اور کارکنان کی اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت ، قائد تحریک جناب الطاف حسین نے لندن سے خصوصی خطاب کیا 
جناب الطاف حسین نے اجتماع میں افطاری کا وقت ہوتے ہی افطار کھولنے کی دعاپڑھی اور شرکاء سے افطاری کرنے کی اپیل کی 
38ویں یوم تاسیس کے موقع پر اے پی ایم ایس او کی جانب سے 11جون کے نئے ترانے کا اجراء کیا گیا
کراچی ۔۔۔ 11، جون 2016ء 
ہفتہ کے روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد سے متصل لا قلعہ گراؤنڈ میں اے پی ایم ایس او کا 38واں یوم تاسیس روایتی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منایا گیاجس سے بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین نے لندن سے تاریخی خطاب کیا ۔یوم تاسیس کے اجتماع میں نوجوان مرد و خواتین کارکنان دوپہر 3بجے سے شدیدگرمی کی پرواہ کئے بغیر لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں پہنچنا شرو ع ہوگئے تھے جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر اورایم کیوایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ یوم تاسیس کے سلسلے میں اے پی ایم ایس او کے مختلف یونٹوں کی جانب سے مکا چوک ، جناح گراؤنڈ اور نائن زیرو کے اطراف میں بڑی بڑی پینا فلکس اسکرینیں لگائی گئیں تھیں جن پر جناب الطاف حسین کی مختلف دیدہ زیب تصاویر اور تحریکی ، انقلابی اشعار اور کلمات جلی حروف میں تحریر تھے ۔ یوم تاسیس کے اجتماع میں ایک بڑی اسکرین لگائی گئی تھی جس پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کااسکیج ، 38ویں یوم تاسیس کی مبارکباد اور ’’ہر حال میں رکھیں گے قائد کو جاں سے پیارا ‘‘ کا شعر تحریر تھا ۔اجتماع کے شرکاء ’’نعرہ الطاف جئے الطاف ‘‘’’قائد کی پہچان کون اے پی ایم ایس او ‘‘’’ہر گھڑی تیار کون اے پی ایم ایس او ‘‘’’تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو ‘‘’’ہم نہ ہوں ہمارے بعد الطاف الطاف ‘‘ اور دیگر نعرے پرجوش انداز میں لگا تے رہے ۔ اجتماع میں 38ویں یوم تاسیس کے موقع پر اے پی ایم ایس او کی جانب سے 11جون کے نئے ترانے کا اجراء کیا گیا اور اس کی ریکارڈنگ بجائی گئی ۔ یوم تاسیس کے اجتماع کا باقاعدہ آغاز 5بجکر 15منٹ پر تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔ یوم تاسیس کے اجتماع سے اے پی ایم ایس او کے چیئرمین سرفراز احمد صدیقی ، وائس چیئرپرسن اے پی ایم ایس او وجیہہ رؤف اور جوائنٹ سیکریٹری احمدنے بھی خطاب کیا۔ اجتماع کے ہزاروں شرکاء کیلئے افطاری کا بھی اہتمام کیاگیا لیکن اس کے باوجود انتہائی نظم وضبط دیکھنے میں آیا ۔ ٹھیک 6بجے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون لائن پر آمد کا اعلان کیا گیا تو پنڈال میں زبردست جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی اورشرکاء اپنے نشستوں سے کھڑے ہوگئے اس موقع پر ایم کیوایم کا ترانہ ’’ساتھی ‘‘ کی ریکارڈنگ چلائی گئی جس کا شرکاء نے بھر پور انداز میں تالیوں اور نعروں کی گونج میں ساتھ دیا ۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں اعداد وشمار سے بتایا کہ یہ اے پی ایم ایس او 38واں یوم تاسیس ہے اور 3اور 8کو جمع کیا جائے تو وہ 11بنتا ہے اور آج گیارہ ہے آج اے پی ایم ایس او کی نئی بنیاد ڈالی گئی ہے اور اے پی ایم ایس او نے دوبارہ سے جنم لے لیا ہے ۔ جناب الطاف حسین کے خطاب کے دوران ہی مغرب کی ازا ن ہوتے ہی جناب الطاف حسین نے لندن سے افطار کھولنے کی دعا پڑھی اور شرکاء سے افطاری کرنے کی اپیل کی ۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں تاریخی حوالوں سے قائد اعظم محمد علی جناح ، خان لیاقت علی خان شہید ، علامہ اقبال ،مولانا شوکت علی جوہر ، مولانا حسرت موہانی اور مولانا سرسیداحمد خان کے قیام پاکستان کی جدوجہد میں کردار پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی ۔









تصاویر

7/19/2024 10:17:08 AM