Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او ‘‘ غریب ومتوسط طبقہ کے انقلاب اور اسٹیٹس کو کے خاتمہ کی جدوجہدکانام ہے ۔الطاف حسین


اے پی ایم ایس او غریب ومتوسط طبقہ کے انقلاب اور اسٹیٹس کو کے خاتمہ کی جدوجہدکانام ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 6/10/2016
اے پی ایم ایس او ‘‘ غریب ومتوسط طبقہ کے انقلاب اور اسٹیٹس کو کے خاتمہ کی جدوجہدکانام ہے ۔الطاف حسین
اے پی ایم ایس او کے 38 یوم تاسیس کے موقع پر تحریک کے تمام کارکنوں، ذمہ داروں، منتخب نمائندوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوں، بالخصوص اے پی ایم ایس او کے تمام کارکنوں،طلبہ وطالبات کوبانی ء تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی مبارکباد
11جون 1978ء وہ تاریخی دن ہے جب حقوق سے محروم مہاجروں کیلئے’’ آل پاکستان مہاجر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن ‘‘ کی شکل میں ایک انقلابی جدوجہدکاآغاز ہوا
اے پی ایم ایس او پاکستان کی وہ واحدطلبہ تنظیم ہے کہ جس نے مہاجرقومی موومنٹ کی شکل میں عوامی تحریک کوجنم دیاجس
نے آگے چل کرمتحدہ قومی موومنٹ کی شکل اختیارکی
اے پی ایم ایس او پاکستان کی واحدطلبہ تنظیم ہے جس نے ملک کونوجوان قیادت دی ۔الطاف حسین
اے پی ایم ایس او نے نوجوانوں کویہ پیغام دیاکہ وہ اگرمصمم ارادہ کرلیں تواپنی صفوں سے قیادتیں نکال کرایوانوں میں بھیج سکتے ہیں 
لندن ۔۔۔ 10 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائداوربانی ء تحریک جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ’’ اے پی ایم ایس او ‘‘ پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کے انقلاب اور اسٹیٹس کو کے خاتمہ کی پرعزم جدوجہدکانام ہے ۔ اے پی ایم ایس او کے 38 یوم تاسیس کے موقع پر تحریک کے تمام کارکنوں، ذمہ داروں، منتخب نمائندوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوں، بالخصوص اے پی ایم ایس او کے تمام کارکنوں،طلبہ وطالبات کوخصوصی مبارکبادپیش کی ہے ۔یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ 11جون 1978ء وہ تاریخی دن ہے جب حقوق سے محروم مہاجروں کیلئے جامعہ کراچی سے’’ آل پاکستان مہاجر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن ‘‘ کی شکل میں ایک انقلابی جدوجہدکاآغاز ہوا۔ اے پی ایم ایس او پاکستان کی وہ واحدطلبہ تنظیم ہے کہ جس نے 18مارچ 1984ء کو مہاجرقومی موومنٹ کی شکل میں عوامی تحریک کوجنم دیاجس نے آگے چل کرمتحدہ قومی موومنٹ کی شکل اختیارکی۔ جناب الطاف حسین نے مزید کہا کہ اے پی ایم ایس او وہ طلبہ تنظیم ہے جس نے ملک کونوجوان قیادت دی اورپاکستان بھرکے نوجوانوں کویہ پیغام دیاکہ وہ اگرمصمم ارادہ کرلیں تواپنی صفوں سے قیادتیں نکال کرایوانوں میں بھیج سکتے ہیں اورمعاشرے پر مسلط مراعات یافتہ طبقے سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان 38 برسوں کے دوران حقوق کی جدوجہدکی پاداش میں ہزاروں مہاجرنوجوان شہیدہوگئے ، اس تحریک کوختم کرنے کیلئے ہر طرح کے ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑے گئے لیکن تمام ترمظالم کے باوجود تحریک کوختم نہیں کیاجاسکااورہزاروں ساتھیوں کی شہادت اورظلم وبربریت کے باوجودیہ تحریک آج بھی نہ صرف جاری ہے بلکہ آج بھی یہ نوجوانوں کی واحدامیدہے ۔ انہوں نے 38ویں یوم تاسیس کے موقع پر تحریک کے تمام شہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کے لہواورکارکنوں کی محنت اورقربانیوں کی بدولت تحریک کوکامیابی وکامرانی سے ہمکنارفرمائے ۔ آمین 

7/19/2024 10:19:57 AM