Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر رینجرز کے محاصرے اور بدسلوکی کا واقعہ ریاستی بربریت ہے۔ الطاف حسین


سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر رینجرز کے محاصرے اور بدسلوکی کا واقعہ ریاستی بربریت ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 6/7/2016 1
سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر رینجرز کے محاصرے اور بدسلوکی کا واقعہ ریاستی بربریت ہے۔ الطاف حسین
رینجرز نے جس طرح ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر دھاوا بولا اس نے ماضی کے تمام مظالم کو مات کردیا ہے۔ الطاف حسین
رینجرز نے لوگوں کو نماز عشاء اور تراویح کی ادائیگی تک کیلئے گھروں سے باہر نکلنے نہیں دیا اور رمضان کے تقدس تک کو پامال کیا گیا 
جس طرح ڈاکٹرفاروق ستار کی تذلیل کی گئی کیا کسی اور جماعت کے اتنے بڑے لیڈر کے گھر پر اس طرح کارروائی کی گئی؟
القاعدہ، طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں کے دہشت گردکراچی میں کھلے عام گھوم رہے ہیں لیکن انہیں گرفتار کرنے کے بجائے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ اور ان کے اہل خانہ سے بدتمیزی کی جارہی ہے 
قائد تحریک الطاف حسین کا ڈاکٹر فاروق ستار کو فون، رینجرز کی جانب سے محاصرے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا
 لندن۔۔۔ 7 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینراورقومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کے گھرپر رینجرز کے محاصرے اوربدسلوکی کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ کوکھلی ریاستی بربریت کوقراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ رینجرز نے جس طرح ایم کیوایم سینئررہنماڈاکٹرفاروق ستارکے گھرپر دھاوابولا، جس طرح ان کے گھرکے دروازے کو لاتوں اوررائفلوں کے بٹوں سے مارا گیا، جس طرح ڈاکٹرفاروق ستار کی اہلیہ اوربہن کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، ڈاکٹر فاروق ستارکے گھرکے ساتھ ساتھ پورے علاقے کاجس طرح کئی گھنٹے تک محاصرہ کیا گیا حتیٰ کہ لوگوں کو نماز عشاء اورتراویح کی ادائیگی تک کیلئے گھروں سے باہرنکلنے نہیں دیاگیا اوررمضان کے تقدس تک کوپامال کیا گیا اس نے ماضی کے تمام مظالم کومات کردیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے سوال کیاکہ رینجرزنے ڈاکٹر فاروق ستارکے گھرپر جودھاوابولا،جومحاصرہ کیاوہ کس آئین اور قانون کے تحت کیا؟ آج جس طرح ایم کیوایم کے سینئرترین رہنماڈاکٹرفاروق ستارکی تذلیل کی گئی کیاکسی اورجماعت کے اتنے بڑے لیڈرکے گھرپر اس طرح کارروائی کی گئی؟اس طرح ان کے اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کی گئی؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک بھرمیں دہشت گردی کا بازار گرم کرنے والے القاعدہ، طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردکراچی میں کھلے عام گھوم رہے ہیں لیکن انہیں گرفتارکرنے کے بجائے ایم کیوایم کے رہنماڈاکٹر فاروق ستارکے گھرکامحاصرہ اوران کے اہل خانہ سے بدتمیزی کی جارہی ہے ، یہ واقعہ اس بات کوثابت کرتا ہے آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے ۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریوں اورچھاپوں کاسلسلہ بندکیاجائے ۔
دریں اثناء جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرفاروق ستارکوفون کرکے ان کے گھرپررینجرزکی جانب سے محاصرے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر فاروق ستارسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ رینجرزنے آپ کے گھرپرجس طرح کارروائی کی اورجس طرح آپ کے اہل خانہ کے ساتھ جوتوہین آمیز سلوک کیا اس پر مجھے ذاتی طورپربہت دکھ ہواہے ۔ میں ظلم وبربریت کے اس عمل پر آپ کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

12/21/2024 5:28:46 AM