Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بی بی سی اردو: فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ، ایم کیو ایم کی احتجاج کی کال


بی بی سی اردو: فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ، ایم کیو ایم کی احتجاج کی کال
 Posted on: 6/8/2016 1
پاکستان کی سیاسی جماعت ایم کیو ایم نے رینجرز کی جانب پارٹی کے سینئیر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ کرنے اور مبینہ طور پر برا سلوک کرنے کے خلاف بدھ کو سندھ اور کراچی میں ہڑتال کی کال دی ہے۔

منگل کی شب ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کیے جانے والے تحریری بیان میں بتایا گیا کہ کراچی کی پی آئی بی کالونی میں واقع پارٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار کی رہائش گاہ پر رینجرز کی بھاری نفری نے دھاوا بولا۔

بتایا گیا ہے کہ فاروق ستار کے گھر کے دروازے کو لاتوں اور رائفلوں سے پیٹا گیا۔

ایم کیو ایم نے اس تحریری بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ اس واقعے پر احتجاج کریں اور کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں۔

اس واقعے کے حوالے سے رینجرز کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

لنک

7/19/2024 10:34:04 AM