Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستانی مسلمانوں سمیت تمام ملت اسلامیہ کو ماہِ صیام کی آمد پر جناب الطا ف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد


پاکستانی مسلمانوں سمیت تمام ملت اسلامیہ کو ماہِ صیام کی آمد پر جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد
 Posted on: 6/6/2016 1
پاکستانی مسلمانوں سمیت تمام ملت اسلامیہ کو ماہِ صیام کی آمد پر جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد 
روزہ نہ صرف دین اسلام کا اہم رکن ہے بلکہ تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ بھی ہے، جناب الطاف حسین 
رمضان المبارک کے مقدس و بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کے دروازے اپنے بندوں پر کھول دیتا ہے، جناب الطاف حسین 
عوام باالخصوص مخیر حضرات بھوک و افلاس کا شکار غریب و مستحق افراد کی پریشانیوں اور فاقہ کشی کا احساس کرتے ہوئے انہیں بھی رمضان المبارک کی برکتوں میں شامل رکھیں، جناب الطاف حسین کی اپیل 
لندن ۔۔۔ 06؍ جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستانی مسلمانوں سمیت تمام ملت اسلامیہ کو ماہِ صیام کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس و بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کے دروازے اپنے بندوں پر کھول دیتا ہے۔ ماہِ صیام کے مقدس اور بابرکت مہینے کی آمد کے موقع پر اپنی ایک تہنیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہم اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے روزے رکھتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ عبادت کرتے ہیں جبکہ روزے کی حالت میں بھوک و پیاس کو بھی برداشت کرتے ہیں جس سے تقویٰ حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ روزہ نہ صرف دین اسلام کا اہم رکن ہے بلکہ تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تمام عوام باالخصوص مخیر حضرات بھوک و افلاس کے شکار غریب و مستحق افراد کی پریشانیوں اور فاقہ کشی کا احساس کرتے ہوئے انہیں بھی رمضان المبارک کی برکتوں میں شامل رکھیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ماہِ صیام کی برکتوں اور رحمتوں کا امت مسلمہ پر نزو ل فرمائے، پاکستان سمیت مسلم امہ کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلائے، یہاں امن و سکون عطا فرمائے اور ہم سب کو رمضان المبارک کے مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیضیاب فرمائے۔ 

7/19/2024 10:28:45 AM