Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنان سے جبری طور پر پارٹی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں ،یوسف منیر شیخ


کارکنان سے جبری طور پر پارٹی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں ،یوسف منیر شیخ
 Posted on: 6/5/2016 1
کارکنان سے جبری طور پر پارٹی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں ،یوسف منیر شیخ
ایم کیو ایم کے خلاف کی جانے والی سازشیںِ پہلے بھی ناکام ہوئیں تھیں اور انشا اللہ آج بھی ناکام ہوں گی ،الطاف زیدی
ماورائے عدالت قتل ،بلاجواز چھاپے اور گرفتاریاں ہمیں اپنے مشن اور مقصد سے نہیں ہٹا سکتے
ظلم و جبر کا ہر ہتھکنڈہ ہمیں پہلے سے بھی زیادہ مظبوط ، مستحکم اور منظم کررہا ہے
نوشہرو فیروز 5 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ نوشہرو فیروز زون کے زیر اہتمام ایم کیو ایم حیدر آباد کے سابق سیکٹر انچارج ندیم قاضی سمیت ایم کیو ایم کے دیگر کارکنان کی بلا جواز گرفتاریوں کے خلاف زونل آفس سے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور نوشہرو فیروز پر یس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ریلی کے شرکا ء میں سندھ تنظیمی کمیٹی یوسف منیر شیخ اور الطاف زیدی ،زونل انچارج سلیم راجپوت اور اراکین زونل کمیٹی ،یونٹ کمیٹیز ،کارکنان و ہمدرد شامل تھے۔ ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ۔ اس موقع پر شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے سندھ تنظیمی کمیٹی یوسف منیر شیخ نے کہا کہ کارکنان کو ماورائے عدالت قتل، کارکنان کی بلاجوازگرفتاریوں اور جبری گمشدگی کے ذریعے ایم کیو ایم سے علیحدہ کرنے کی مذموم کوششیں جاری ہیں اور کارکنان سے جبری طور پر پارٹی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں ۔ جس کے باعث کارکنان اور ان کے اہل خانہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں ۔ ارباب اقتدار کارکنان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ کر مصنوعی سیاسی قیادت کو تقویت پہنچانے اور اور ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کے لیے تمام تر ریاستی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ،جو کہ قابل مذمت ہیں ۔ان کے بعد الطاف زیدی نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف کی جانے والی سازشیں پہلے بھی ناکام ہوئیں تھیں اور انشا اللہ آج بھی ناکام ہوں گی ۔ پاکستان کے تمام مظلوم اور محکوم حق پرست عوام قائد تحریک الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ مان چکے ہیں اور ان کی قیادت میں منظم اور متحد رہیں گے ۔ماورائے عدالت قتل ،بلاجواز چھاپے اور گرفتاریاں ہمیں اپنے مشن اور مقصد سے نہیں ہٹا سکتے ۔ظلم و جبر کا ہر ہتھکنڈہ ہمیں پہلے سے بھی زیادہ مظبوط ، مستحکم اور منظم کررہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کارکنان کے گھروں پر بلاجواز اور غیر قانونی چھاپے ،گرفتاریاں فوری طور پر بند کیے جائیں اور گرفتار کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے اور ماورائے عدالت قتل ہونے والے کارکنان کو انصاف دلایا جائے۔

7/19/2024 10:32:39 AM