Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی الیکشن پی ایس 106اور پی ایس 117میں حق پرست امیدواران محفوظ یار خان اور میجر (ر) قمر عباس رضوی کی کامیابی کی خوشی میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام خواتین کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ


ضمنی الیکشن پی ایس 106اور پی ایس 117میں حق پرست امیدواران محفوظ یار خان اور میجر (ر) قمر عباس رضوی کی کامیابی کی خوشی میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام خواتین کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ
 Posted on: 6/5/2016 1
ضمنی الیکشن پی ایس 106اور پی ایس 117میں حق پرست امیدواران محفوظ یار خان اور میجر (ر) قمر عباس رضوی کی کامیابی کی خوشی میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام خواتین کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ 
شعبہ خواتین ایم کیوایم کا مضبوط ونگ ہے جس نے تحریک پر آنے والے نامساعد حالات میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں ، رکن رابطہ کمیٹی امین الحق 
کراچی ۔۔۔5، جون 2016ء 
ضمنی الیکشن پی ایس 106اور پی ایس 117میں نامزد حق پرست امیدواران محفوظ یار خان اور میجر (ر) قمر عباس رضوی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی خوشی میں متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیراہتمام خواتین کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ۔ استقبالیہ کے سلسلے میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں زبردست انتظامات کئے گئے تھے ۔ استقبالیہ سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا اور اراکین بھی موجود تھیں ۔ سید امین الحق نے پی ایس 106اور پی ایس 117کے ضمنی الیکشن میں شعبہ خواتین کی کارکنان کی جانب سے گھر گھر جاکر عوامی رابطہ مہم کو سراہا اور کہا کہ شعبہ خواتین ایم کیوایم کا ایک مضبوط ونگ ہے اور اس ونگ نے تحریک پر آنے والے نامساعد حالات نے جس طرح سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ہیں اس پر انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصاً 1992ء ایم کیو ایم پر ریاستی آپریشن کے موقع پر ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی کارکنان نے نائن زیروکوکھولا اورکسی قسم خوف کی پرواہ کیے بغیر نائن زیرو پر تحریکی امور اانجام دیئے جس کی بناء قائد تحریک جناب الطاف حسین آج بھی ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین متحدہ قومی موومنٹ کا بااختیار شعبہ ہے اور اس شعبہ کی تجاویز پر خواتین کے حقوق کیلئے اسمبلی کے فلور سے لیکر ہر فورم پر آواز اٹھائی جاتی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ایم کیوایم شعبہ خواتین ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں میں سب سے زیادہ منظم اور فعال شعبہ ہے جس کا ثبوت شعبہ خواتین نے گزشتہ برسوں باغ جناح میں دنیا کا سب سے بڑا جلسہ عام کرکے دیدیا ہے اور ایم کیوایم شعبہ خواتین کا معیار اور کارکردگی تحریکی جدوجہد کے مطابق مزید بلند اور بہتر ہوتا جارہا ہے جس پر شعبہ خواتین کی ایک ایک کارکن زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے ۔ 

7/19/2024 10:27:09 AM