Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جماعت احمدیہ کے ڈاکٹر حمید احمدکے سفاکانہ قتل کا فوری نوٹس لیا جائے ، قائد ایم کیوایم الطاف حسین


جماعت احمدیہ کے ڈاکٹر حمید احمدکے سفاکانہ قتل کا فوری نوٹس لیا جائے ، قائد ایم کیوایم الطاف حسین
 Posted on: 6/5/2016 1
جماعت احمدیہ کے ڈاکٹر حمید احمدکے سفاکانہ قتل کا فوری نوٹس لیا جائے ، قائد ایم کیوایم الطاف حسین
پاکستان میں بے گناہ شہریوں بالخصوص غیرمسلم پاکستانیوں کی جان ومال عدم تحفظ کا شکار ہے ،الطاف حسین
انتہاء پسند عناصر،طاقت اور جبرکے ذریعہ مخالف عقائد اورمذاہب کے ماننے والوں کی ٹارگٹ کلنگ کررہے ہیں،الطاف حسین
لندن۔۔۔5، جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرحمید احمدکے سفاکانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مذہبی اقلیتوں کو جان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں فرقہ واریت اور مذہبی انتہاء پسندی کے رحجانات کے باعث بے گناہ شہریوں بالخصوص غیرمسلم پاکستانیوں کی جان ومال عدم تحفظ کا شکار ہے ، انتہاء پسند عناصر،طاقت اور جبرکے ذریعہ مخالف عقائد اورمذاہب کے ماننے والوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناکر قتل کررہے ہیں، صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں احمدی فرقہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کا سفاکانہ قتل جبراور عدم برداشت کی بدترین مثال ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے اور چاہتی ہے کہ پاکستان میں ایسا معاشرہ قائم کیاجائے جہاں تمام مذاہب ، عقائد اور مسالک سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو نہ صرف برابری کی بنیادپر حقوق حاصل ہوں بلکہ انہیں زندہ رہنے اور زندگی گزارنے کا بھی پورا حق دیا جائے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم محمد نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ جماعت احمدیہ کے ڈاکٹر حمید احمدکے سفاکانہ قتل کا فوری نوٹس لیا جائے ، قاتلوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے اور غیرمسلموں سمیت تمام پاکستانیوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر حمیداحمد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کابھی اظہارکیا۔

7/19/2024 10:35:35 AM