Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم ایک سمندر ہے اس میں سے چند ڈول پانی اگر نکال دیئے جائیں تو سمندر پر کوئی فرق نہیں پڑتا ،اقبال مقدم، رکن رابطہ کمیٹی


ایم کیو ایم ایک سمندر ہے اس میں سے چند ڈول پانی اگر نکال دیئے جائیں تو سمندر پر کوئی فرق نہیں پڑتا ،اقبال مقدم رکن رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/4/2016 1
ایم کیو ایم ایک سمندر ہے اس میں سے چند ڈول پانی اگر نکال دیئے جائیں تو سمندر پر کوئی فرق نہیں پڑتا ،اقبال مقدم، رکن رابطہ کمیٹی 
آج پاکستان کے 98 فیصد غریب اور محکوم عوام کا اگر کوئی قائد ہے تو وہ صرف قا ئد تحریک جناب الطاف حسین ہیں۔
آپریشن کی آڑ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کو نشانہ بنا کر دیوار سے لگایا جارہا ہے ، رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم
ایم کیو ایم کے سابقہ سیکٹر انچارج ندیم احمد قاضی سمیت ایم کیوایم کے سیکڑوں بے گناہ کارکنان کو بازیاب کرایا جائے ۔
ایم کیو ایم سانگھڑ زون کے زیر اہتمام ٹنڈو آدم پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور دھرنا دیا گیا
ٹنڈو آدم ۔۔04 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ سانگھڑزون کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی حیدر آباد اور کراچی میں بلاجواز گرفتاریوں اور انہیں گھروں سے گرفتاری ظاہر کیے بغیر غیر قانونی طور پر غائب کرنے اور دوران حراست ماورائے عدالت قتل کیے جانے کے خلاف ٹنڈو آدم پریس کلب کے سامنے صبح دس بجے سے رات آٹھ بجے تک شدید گرمی کے باوجود احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔اس احتجاجی دھرنے میں رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم ،اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی سید محمد علی شاہ اورنبیل احمد خان ،زونل انچارج محمد عارف شیخ ،جوائنٹ زونل انچارج محمد اسرار قریشی ،اراکین زونل کمیٹی محمد حمید ،آفتاب قریشی ،محمد سلیمان ،عابد بیگ ،حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی اور راشد خلجی سیکٹر انچارجز و اراکین ، یونٹ کمیٹیز و اراکین اور کارکنان ،شعبہ خواتین ٹنڈو آدم اور شہداد پورکی خواتین ذمہ داران و کارکنان ،اے پی ایم ایس او کے ذمہ دارا ن و کارکنان ،معززین شہر ، مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدے داران کے علاوہ انجمن تاجران کے عہدے داروں کے ساتھ دیگر انجمنوں نے بھی شرکت کی ۔ دھرنے کی کوریج الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے بھرپور انداز میں کی۔ دھرنے کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک سمندر ہے اس میں سے چند ڈول پانی اگر نکال دیئے جائیں تو سمندر پر کوئی فرق نہیں پڑتا ۔اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ آج پاکستان کے 98 فیصد غریب اور محکوم عوام کا اگر کوئی قائد ہے تو وہ صرف قا ئد تحریک جناب الطاف حسین ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کی آڑ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کو نشانہ بنا کر دیوار سے لگایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کی بلا جواز گرفتاریاں ،قید و بند کی صعوبتیں اور ماورائے عدالت قتل نہ کل قائد اور کارکنان کو جدا کرسکے تھے اور نہ ہی آج کرسکیں گے ،کیونکہ قائد تحریک کا دیا ہوا نظریہ حقیقت پسندی اور عملیت پسندی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے سابقہ سیکٹر انچارج ندیم احمد قاضی سمیت ایم کیوایم کے سیکڑوں بے گناہ کارکنان کو بازیاب کرایا جائے۔

7/19/2024 10:25:30 AM