Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ایس 106اور پی ایس 117کے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدواران کی کامیابی ملک بھر کے مظلوم عوام کی فتح ہے ، حق پرست سینیٹرز


پی ایس 106اور پی ایس 117کے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدواران کی کامیابی ملک بھر کے مظلوم عوام کی فتح ہے ، حق پرست سینیٹرز
 Posted on: 6/3/2016 1
پی ایس 106اور پی ایس 117کے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدواران کی کامیابی ملک بھر کے مظلوم عوام کی فتح ہے ، حق پرست سینیٹرز
عام انتخابات ہوں یا ضمنی الیکشن ہوں ایم کیوایم کے نامزد امیدواران کی کامیابی کو روکنے کیلئے مخالفین نے ہمیشہ جھوٹے ، بے بنیاد اور
گمراہ کن پروپیگنڈوں کا سہارا لیا ، حق پرست سینیٹرز 
حق پرست امیدواران کی ایک مرتبہ پھر کامیابی ثابت کررہی ہے کہ عوام ،قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد و منظم ہیں، حق پرست سینیٹرز
دونوں حلقوں کے عوام نے نامزد حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے پر حق پرست سینیٹر ز کا خراج تحسین 
کراچی ۔۔۔ 03، جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سینیٹ نے پی ایس 106اور پی ایس 117کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدواران محفوظ یار خا ن اور میجر (ر) قمر عباس رضوی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو ملک بھر کے مظلوم عوام کی فتح قرار دیا ہے ۔اپنے مشترکہ تہنیتی بیان میں حق پرست سینیٹرز نے کہا کہ عام انتخابات ہوں یا ضمنی الیکشن ہوں ایم کیوایم کے نامزد امیدواران کی کامیابی کو روکنے کیلئے مخالفین نے ہمیشہ جھوٹے ، بے بنیاد اورگمراہ کن پروپیگنڈوں کا سہارا لیا اور ایم کیوایم کا امیج بری طرح سے خراب کرنے کی کوششیں کیں لیکن الحمد اللہ آج پی ایس 106اور پی ایس 117میں نامزد حق پرست امیدواران کی ایک مرتبہ پھر کامیابی ثابت کررہی ہے کہ عوام ،قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد و منظم ہیں اور کوئی بھی سازشی ہتھکنڈہ عوام اور جناب الطاف حسین کے درمیان قائم محبت اور عقیدت کو ختم نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس 106اور پی ایس 117میں ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدواران نے کارکنان کی چھاپوں اور گرفتاریوں کے باوجود شاندار طریقے سے فتح حاصل کی ہے اور نامزد حق پرست امیدواران پر عوامی اعتماد ایم کیوایم کی مقبولیت میں اضافے کا ثبوت ہے ۔حق پرست اراکین سینیٹ نے پی ایس 106کے نامزد امیدوار محفوظ یار خان اور پی ایس 117کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار میجر (ر) قمر عباس رضوی کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور دونوں حلقوں کے عوام کو نامزد امیدواران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنانے پر خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ 

7/19/2024 10:20:19 AM