Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسلام آباد ، راولپنڈی اور پشاور سمیت دیگر علاقوں میں تیز آندھی ، طوفان اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس


اسلام آباد ، راولپنڈی اور پشاور سمیت دیگر علاقوں میں تیز آندھی ، طوفان اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
 Posted on: 6/2/2016 1
اسلام آباد ، راولپنڈی اور پشاور سمیت دیگر علاقوں میں تیز آندھی ، طوفان اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس 
مختلف حادثات میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کو معاوضہ دیاجائے اور لوگوں کے مالی نقصانات کا فی الفور ازالہ کیاجائے، رابطہ کمیٹی 
جاں بحق افراد کے سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا 
کراچی۔۔۔ 2 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد ، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی ، طوفان اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ راولپنڈی ، اسلام آباد اور پشاور میں تیز آندھی ، طوفان اور بارش سے نہ صرف جانی نقصان ہوا ہے بلکہ مکانات کی چھتیں ، دیواریں ، سائن بورڈذ اور درخت گر گئے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد ، راولپنڈی اور پشاور میں تیز آندھی اور طوفان سے جو تباہی و بربادی ہوئی ہے اس سے متعدد لوگ اپنے خاندان سمیت کھلے آسمان تلے رہنے ر مجبور ہوچکے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسلام آباد ، راولپنڈی اور پشاور سمیت دیگر علاقوں میں تیز آندھی ، طوفان اور بارش سے جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ تیز آندھی ، طوفان اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کو معاوضہ دیاجائے اور لوگوں کے مالی نقصانات کا فی الفور ازالہ کیاجائے ۔ 

7/19/2024 10:24:58 AM