Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم خیر پور زون کے تحت پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا


ایم کیوایم خیر پور زون کے تحت پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا
 Posted on: 6/1/2016 1
ایم کیوایم خیر پور زون کے تحت پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا
خیر پور ۔۔یکم جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ خیر پور زون کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور انہیں گھروں سے گرفتاری ظاہر کیے بغیر غیر قانونی طور پر غائب کرنے اور دوران حراست ماورائے عدالت قتل کیے جانے کے خلاف خیرپور پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا ۔ اس احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ تنظیمی کمیٹی سید عدنان ظہیر ،زونل انچارج فتح علی رند اور جوائنٹ زونل انچارج محمد اسلم خان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کی آڑ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کو نشانہ بنا کر دیوار سے لگایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کی بلا جواز گرفتاریاں ،قید و بند کی صعوبتیں اور ماورائے عدالت قتل نہ کل قائد اور کارکنان کو جدا کرسکے تھے اور نہ ہی آج کرسکیں گے ،کیونکہ قائد تحریک کا دیا ہوا نظریہ حقیقت پسندی اور عملیت پسندی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ندیم قاضی سمیت ایم کیو ایم کے تمام بے گناہ کارکنان کو رہا کیا جائے ،لاپتہ کارکنان کو بازیاب کرایا جائے اور ماورائے عدالت قتل کیے جانے والے کارکنان کو انصاف دلایا جائے اور بانیان پاکستان کی اولادوں کے ساتھ روا رکھا دیا جانے والا ناروا سلوک بند کیا جائے۔



7/19/2024 10:30:09 AM