Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بانیان پاکستان کی اولادوں سے نفرت پاکستان سے نفرت کے مترادف ہے۔عبدالحسیب


بانیان پاکستان کی اولادوں سے نفرت پاکستان سے نفرت کے مترادف ہے۔عبدالحسیب
 Posted on: 5/30/2016
بانیان پاکستان کی اولادوں سے نفرت پاکستان سے نفرت کے مترادف ہے۔عبدالحسیب
نظریہ پاکستان کا تحفظ صرف نظریہ الطاف پرعمل پیرا ہونے میں ہے۔اقبال مقدم 
گرفتاریاں اور چھاپے ہمیں ایم کیوایم کی عظیم جدوجہد سے جداء نہیں کرسکتے ۔محمدظفرخان 
حیدرآباد پریس کلب پر ایم کیوایم حیدرآباد کے سینئر کارکن وسابقہ سیکٹر انچارج ندیم قاضی کی غیر قانونی گرفتاری اور لاپتہ کرنے ،بلاجوازایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے و گرفتاری سمیت حق پرست بلدیاتی نمائندوں کواختیار منتقل نہ کرنے کے خلاف احتجاجی دھرناسے خطاب
احتجاجی دھرنے میں ایم کیوایم سے اظہاریکجہتی کیلئے آل پاکستان واپڈا یونین کے صدرعبد الطیف نظامانی ،جئے اے سندھ کے رہنماء آکاش ملاح اوردیگر سول سوسائٹی ،تاجرانجمنوں ،مزدوریونین کے عہدیداران اورمختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی
حیدرآباد ۔۔۔30مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادزون کے زیر اہتمام حیدرآباد پریس کلب پر ایم کیوایم حیدرآباد کے سینئر کارکن وسابقہ سیکٹر انچارج ندیم قاضی کی غیر قانونی گرفتاری اور لاپتہ کرنے ، بلا جوازایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے و گرفتاری سمیت حق پرست بلدیاتی نمائندوں کواختیار منتقل نہ کرنے کے خلاف احتجاجی دھرنادیا گیا ۔احتجاجی دھرنا صبح 9بجے سے رات 9بجے تک جاری رہااحتجاجی دھرنے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین عبدالحسیب،اقبال مقدم،سندھ تنظیمی کمیٹی اراکین نبیل احمد،ظفرراجپوت ،ڈاکٹرفوزیہ ،عائشہ آفتاب ، رعناانصار،ایم کیوایم حیدرآباد زون کے نگراں انچارج محمد ظفر خان واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست ارکان اسمبلی سید وسیم حسین، صابر حسین قائم خانی ،راشدخلجی اور دلاور قریشی سمیت سیکٹرو یونٹس وشعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان،شعبہ خواتین ،سول سوسائٹی ،تاجرانجمنوں ،مزدوریونین کے عہدیداران ،مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور عوام کثیرتعداد میں شرکت کی ۔احتجاجی دھرنے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن وایم پی اے عبدالحسیب نے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بانیان پاکستان کی اولادوں سے نفرت پاکستان سے نفرت کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے باطل قوتوں کے ظلم وزیادتی کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ارباب اختیارملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خاتمے اورمحب وطن جماعت ایم کیوایم ساتھ ہونے والی ظلم وذیادتی کا فوری نوٹس لیں۔دھرنے کے شرکا ء سے ایم کیوایم رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نظریہ پاکستان کا تحفظ صرف نظریہ الطاف پرعمل پیرا ہونے میں ہے ۔انہوں نے کہاکہاایم کیوایم پر الزامات لگانے والے درحقیقت ملک کی خوشحالی اور ترقی کے دشمن ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جوباطل قوتیں ایم کیوایم کے کارکنان پرظلم کے پہاڑتوڑ رہے ہیں وہ بہت جلداپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے ۔ شرکا ء دھرنے سے ایم کیوایم حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج محمد ظفرخان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرستانہ جدوجہدمیں ایم کیوایم کی قربانیاں لازوال ہے اور کوئی باطل قوت انہیں حق پرستانہ جدوجہد سے دستبردارنہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہاکہ گرفتاریاں اور چھاپے ہمیں ایم کیوایم کی عظیم جدوجہد سے جداء نہیں کرسکتے ۔احتجاجی دھرنے سے حق پرست ارکان اسمبلی صابر حسین قائمخانی ،عائشہ آفتاب ،رعنا انصار نے بھی خطاب کیا۔ایم کیوایم کے احتجاجی دھرنے میں ایم کیوایم سے اظہاریکجہتی کیلئے آل پاکستان واپڈا یونین کے صدرعبد الطیف نظامانی ،جی اے سندھ کے رہنماء آکاش ملاح اوردیگر سول سوسائٹی ،تاجرانجمنوں ،مزدوریونین کے عہدیداران اورمختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نے ایم کیوایم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی کارکنان کی بلاجوازگرفتاری جمہوری دور میں آمریت کی عکاسی کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جوقوتیں زور زبردستی سے سیاسی کارکنان کی وفاداریاں تبدیل کرنے کے عمل میں مصروف ہیں وہ دراصل ملک میں آمریت کے خواہشمندہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم ایک سیاسی حقیقت ہے ایسے کھلاے دل سے تسلیم کیا جائے اورایم کیوایم کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال بند کیا جائے ۔ 

7/19/2024 12:24:18 PM