Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے وفد کی حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کی سربراہی میں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سے ملاقات


ایم کیو ایم کے وفد کی حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کی سربراہی میں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سے ملاقات
 Posted on: 5/29/2016
ایم کیو ایم کے وفد کی حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کی سربراہی میں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سے ملاقات
وفد میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی شازیہ جاوید، ریحان ظفر سمیت حق پرست بلدیاتی نمائندگان شامل تھے 
وفد کی کراچی میں پانی کے شدید بحران کو حل کرنے اور بلدیہ ٹاؤن میں ریزوریو واٹر ٹینک قائم کرنے کی درخواست کی
صوبائی وزیر بلدیات کی جانب سے ایم کیو ایم کے وفد کو پانی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے، غیرقانونی کنکشن ختم کرنے اور ایک نئی لائن ڈالنے کی یقین دہانی 
کراچی ۔۔۔ 29؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ کے نمائندہ وفد نے ہفتے کے روز صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کے وفد میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی شازیہ جاوید اور ریحان ظفر شامل تھیں۔ ملاقات کے دوران یوسف شاہوانی نے بلدیہ ٹاؤن سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی سنگین صورتحال کے حوالے وزیر بلدیات کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ کے عوام پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں، بلدیہ کے عوام کو تین ماہ کے بعد صرف ایک گھنٹے کیلئے پانی فراہم کیا جاتا ہے جوکہ بنیادی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پانی کی عدم دستیابی پر حب ریور روڈ پر ایم کیو ایم کے نمائندے یوسف شاہوانی، شازیہ جاوید اور دیگر حق پرست بلدیاتی نمائندگان کے عوام کے ہمراہ مسلسل سات گھنٹے احتجاج پر بیٹھے رہے جس کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ بھی کی۔ ملاقات کے دواران انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات سے بلدیہ ٹاؤن سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے شدید بحران کو حل کرنے اور بلدیہ ٹاؤن میں ایک لاکھ گیلن پانی اسٹور کرنے کیلئے ریزوریو واٹر ٹینک قائم کرنے کی درخواست کی۔ صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے ایم کیو ایم کے وفد کی بات غور سے سنی اور انہیں جلد از جلد پانی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور بلدیہ کو جانے والی پرانی پانی کی لائن کہ جس سے غیرقانونی کنکشن لئے ہوئے ہیں انھیں ختم کرنے اور بلدیہ کیلئے پانی کی ایک نئی لائن ڈالنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ جب تک نئی لائن نہیں ڈل جاتی ایک ماہ تک بلدیہ کے عوام کو ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کیا جائیگا۔ 

7/19/2024 12:15:30 PM