Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام حیدرآباد شہر کے مختلف مقامات پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے سلسلے میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی دیو قامت تصویر پرد ستخط مہم اور پیغامات کے حوالے سے کیمپ لگائے گئے


 Posted on: 9/13/2013
قائد تحریک جناب الطاف حسین ہماری جدوجہد کا محور ہیں
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر حق پرست عوام سازشی عناصروں کو پیغام دے رہی ہے کہ وہ کل بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ تھے اور آج بھی وہ ہر سازش کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں
ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف 
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام حیدرآباد شہر کے مختلف مقامات پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے سلسلے میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی دیو قامت تصویر پرد ستخط مہم اور پیغامات کے حوالے سے کیمپ لگائے گئے
ایم کیوایم حیدرآباد زون کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پر 2520 اسکوائر فٹ طویل دنیا کا سب سے بڑا برتھ ڈے کارڈ بنایا گیا ہے
حیدرآباد ۔۔۔۔13ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام حیدرآباد شہرکے مختلف مقامات پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی60ویں سالگرہ کے سلسلے میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی دیوقامت تصویر پرد ستخط مہم اور پیغامات کے حوالے سے کیمپ لگائے گئے۔ اس سلسلے میں کوہ نور چوک، پوسٹ آفس مارکیٹ ایریا، فقیر کاپڑ اور جویریہ سینٹر لطیف آباد نمبر 08میں کیمپوں کا انعقاد کیا گیا اور کیمپوں پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کیلئے حق پرست عوام اور کارکنان کے پیغام درج کرنے کیلئے پیغام رجسٹر رکھا گیا ۔کیمپوں پر ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام نے بڑی تعداد میں آکر دستخط کئے اور اپنے پیغام درج کئے۔ ان تمام کیمپوں کا ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے دورہ کیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے حق پرست عوام اور کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے قائد تحریک جناب الطاف حسین ہماری جدوجہد کا محور ہیں اور ان سے وابستہ رہے کر ہی ہم اپنی منزل حاصل کرسکتے ہیں ، جس کا ثبوت آج کا یہ ایونٹ ہے جس میں ایم کیو ایم حیدرآباد زون کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا برتھ ڈے کارڈ بنایا گیا ہے جو 2520اسکوائر فٹ کا ہے جس پر کارکنان اور ہمدرد اپنے دستخط کریں گے اور ساتھ ہی پیغام رجسٹرڈ بھی رکھا ہے جس میں اپنے تاثرات درج کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سے حق پرست عوام کو جداء کرنے کی بہت سازشیں ہوئی لیکن ہر سازش قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سچائی اور حق پر مبنی قیادت کے سامنا کارآمد نہیں ہوسکی ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں بھی سازشی عناصر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں لیکن ناکامی پھر انکا مقدر ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگر ہ کے موقع پر حق پرست عوام سازشی عناصروں کو پیغام دے رہی ہے کہ وہ کل بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ تھے اور آج بھی وہ ہر سازش کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

12/21/2024 6:53:37 PM