Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک کے نامزد کردہ امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر عوام نے ضمیر فروشوں کو یہ واضح پیغام دیا کہ جس نے قائد تحریک کو چھوڑا عوام نے اسے چھوڑ دیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار


قائد تحریک کے نامزد کردہ امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر عوام نے ضمیر فروشوں کو یہ واضح پیغام دیا کہ جس نے قائد تحریک کو چھوڑا عوام نے اسے چھوڑ دیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 5/28/2016
قائد تحریک کے نامزد کردہ امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر عوام نے ضمیر فروشوں کو یہ واضح پیغام دیا کہ جس نے قائد تحریک کو چھوڑا عوام نے اسے چھوڑ دیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار
وسیم اختر نامزد میئر ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے جارہے ہیں، یہ کراچی کے عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود کراچی کے میئر کے انتخابات نہیں کرائے گئے، ڈاکٹر فاروق ستار
سندھ حکومت کراچی کو تباہی کی جانب دھکیل رہی ہے اور اگر جلد بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دےئے گئے تو ہم عدالتوں سے رجوع کریں گے، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر
نارتھ ناظم آباد ریزیڈنٹس کمیٹی کے تحت انٹریکٹیو سیشن کے عنوان سے منعقدہ اجتماع کے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔ 28؍ مئی 2016ء
نارتھ ناظم آباد ریزیڈنٹس کمیٹی کے زیر اہتمام رواج بینکویٹ ہال میں انٹریکٹیو سیشن کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر داکٹر فاروق ستار، اراکین رابطہ کمیٹی، اراکین سی ای سی، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر، نامزد ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ، حق پرست اراکین اسمبلی، حق پرست بلدیاتی نمائندگان اور نارتھ ناظم آباد کے معززین و اکابرین موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وسیم اختر نامزد میئر ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے جارہے ہیں، یہ کراچی کے عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود کراچی کے میئر کے انتخابات نہیں کرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی مسائل کا ڈھیر بن چکا ہے اس کے باوجود حکومت سندھ کراچی میں بلدیاتی نظام قائم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایم کیو ایم کو عوامی خدمت سے روکا جارہا ہے تاکہ عوام کو ایم کیو ایم سے بدظن کیا جاسکے لیکن مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتاہے وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام آج بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے ایم کیو ایم کی جانب دیکھ رہے ہیں اور ان کی پوری حمایت اور تائید ایم کیو ایم کے ساتھ ہے جس کا ثبوت انہوں نے ماضی قریب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کے نامزد کردہ امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر ضمیرفروشوں کو یہ واضح پیغام دیا کہ جس نے قائد تحریک جو چھوڑ دیا عوام نے اسے چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی انتہائی نامساعد حالات کے باوجود پاکستان کے باشعور اور تعلیم یافتہ عوام قائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ آج پانامہ لیکس میں کم و بیش تمام جماعتوں کے رہنماؤں کے نام موجود ہیں اگر اس میں کسی جماعت کے رہنماؤں کا نام نہیں آیا تو وہ ایم کیو ایم کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے سے تعلیم یافتہ قوم کو زبردستی غدار ثابت کرنے کیلئے ریاستی وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کو تباہی کی جانب دھکیل رہی ہے اور اگر جلد بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دےئے گئے تو ہم عدالتوں سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کرتے ہوئے شہر کو صاف کرنے کا بیڑا اٹھا تو ہمارے کارکنان کو صفائی کے دوران سڑکوں سے گرفتار کرنے کا عمل شروع کردیا تاکہ ہمیں صفائی کے عمل سے روکا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری حکومت میں کراچی کے عوام کے مینڈیت کو تسلیم نہیں کیا جارہا جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔



تصاویر

7/19/2024 12:27:59 PM